فرانسیسی عدالت نے "پگمالیون" کیس میں سرکوزی کے لیے ایک سال کی معطلی کے ساتھ قید کی سزا دینے کی درخواست کی ہے

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی (اے ایف پی)
فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی (اے ایف پی)
TT

فرانسیسی عدالت نے "پگمالیون" کیس میں سرکوزی کے لیے ایک سال کی معطلی کے ساتھ قید کی سزا دینے کی درخواست کی ہے

فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی (اے ایف پی)
فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی (اے ایف پی)

جمعرات کے روز، فرانسیسی پبلک پراسیکیوشن نے سابق صدر نکولس سرکوزی کے خلاف اپیل کے مقدمے میں 2012 کے صدارتی انتخابات کے لیے، جو وہ ہار گئے تھے، اپنی انتخابی مہم کے دوران اخراجات کی مقررہ حد سے تجاوز کرنے کے الزام میں انہیں ایک سال کی معطلی کے ساتھ قید کی سزا پر دستخط کرنے کی درخواست کی ہے۔

جنرل پراسیکیوٹر برونو ریول نے کہا کہ سرکوزی نے جان بوجھ کر انتخابی اخراجات کی قانونی حدود کی خلاف ورزی کی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پبلک پراسیکیوشن نے ابتدائی فیصلے میں درخواست کی تھی کہ سرکوزی کو ایک سال قید کی سزا سنائی جائے۔ جس میں 6 ماہ کی معطلی کی سزا بھی شامل تھی۔ جب کہ ستمبر 2021 میں سابق صدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی اور فوجداری عدالت نے درخواست کی تھی کہ اس سزا پر براہ راست گھر میں قید کے دوران الیکٹرانک مانیٹرنگ کے تحت عمل درآمد کیا جائے۔

سرکوزی کی انتخابی مہم کے جلوسوں کا اہتمام کرنے والی کمپنی"پگمالیون" کے نام سے معروف کیس میں دیگر 9 مدعا علیہم کے خلاف جاری مقدمہ میں پبلک پراسیکیوشن نے انہیں 18 ماہ سے لے کر 4 سال تک قید کی سزا اور سبھی کو معطل کرنے کے علاوہ ان میں سے کچھ کو 10 ہزار سے 30 ہزار یورو تک جرمانہ بھی ادا کرنے کی سفارش کی ہے۔

دیگر مدعا علیہم کے برعکس، سابق صدر پر جعلی رسیدوں کا مقدمہ نہیں چلایا جا رہا، جس کا مقصد ان کی انتخابی مہم کے اخراجات کو چھپانا ہے، جس کا رقم تقریباً 43 ملین یورو ہے، جبکہ اس وقت قانونی حد 22.5 ملین یورو تھی۔ (…)

جمعہ-17 جمادى الأولى 1445ہجری، 01 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16439]

دونیتسک پر کیف کے حملے میں درجنوں افراد متاثر

فائر فائٹرز کل روسی بالٹک سمندری بندرگاہ است-لوگا کے ایک گیس اسٹیشن میں لگنے والی آگ سے نمٹے ہوئے (اے ایف پی)

کل اتوار کے روز ماسکو کے زیر کنٹرول ملک کے مشرق میں واقع سب سے بڑے شہر دونیتسک کے ایک بازار پر یوکرین کے حملے کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر پھیلی تصاویر میں زمین پر پڑی کئی خون آلود لاشوں کو اور شیشے کے بکھرے ہوئے ٹکڑوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ماسکو کی جانب سے مقرر کردہ دونیتسک ریجن کے گورنر ڈینس پوشیلن نے کہا: "خصوصی معلومات میں 25 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ جب کہ دیگر 20 سے زائد لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن میں معمولی نوعیت کے زخمی ہونے والے دو بچے بھی شامل ہیں(...) بازار کو اتوار کے روز ایک ایسے وقت میں نشانہ بنایا گیا جب یہ زیادہ پُرہجوم تھا۔"

دوسری جانب مشرقی یوکرین کے علاقے خارکیف میں روسی فوج نے کوبیانسک میں کراخمالنوئے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا ہے، جو کہ دونیتسک کے علاقے (مشرقی یوکرین) میں ایک اور چھوٹے سے گاؤں ویسلائے پر کنٹرول کے اعلان کے چند روز بعد ہے۔ جب کہ کیف روسی پیش قدمی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔(...)

پیر-10 رجب 1445ہجری، 22 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16491]