پوٹن "انتہائی اہم" بات چیت کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورہ پر: کریملن

روسی صدر ولادیمیر پوٹن (اے ایف پی)
روسی صدر ولادیمیر پوٹن (اے ایف پی)
TT

پوٹن "انتہائی اہم" بات چیت کے لیے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے دورہ پر: کریملن

روسی صدر ولادیمیر پوٹن (اے ایف پی)
روسی صدر ولادیمیر پوٹن (اے ایف پی)

کریملن نے کل پیر کے روز اعلان کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن اس ہفتے عرب ممالک کے دورہ میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جائیں گے۔

روسی صدر کے بین الاقوامی سیاسی امور میں معاون یوری اوشاکوف نے کہا کہ پوٹن اپنے ورکنگ دورے کے دوران دونوں ممالک کی قیادتوں کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مسائل اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال سے نمٹنے سے متعلق بات چیت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو "بات چیت پر منبی ان اجلاسوں کو نہایت اہمیت دیتا ہے اور خاص طور پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ بات چیت کو فوقیت دیتا ہے۔" انہوں نے کہا کہ "یہ بات چیت مفید ہوں گی اور ہم انہیں انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔"

منگل-21 جمادى الأولى 1445ہجری، 05 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16443]



روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]