یوکرین کا بحران حل کریں گے چاہے امن سے ہو... یا طاقت سے: پوٹن

زیلنسکی یورپ سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ ان کے ملک کو تنہا نہ چھوڑیں

پوٹن روس کے مختلف حصوں سے صحافیوں کے ساتھ کھلی بات چیت کے دوران (اے پی)
پوٹن روس کے مختلف حصوں سے صحافیوں کے ساتھ کھلی بات چیت کے دوران (اے پی)
TT

یوکرین کا بحران حل کریں گے چاہے امن سے ہو... یا طاقت سے: پوٹن

پوٹن روس کے مختلف حصوں سے صحافیوں کے ساتھ کھلی بات چیت کے دوران (اے پی)
پوٹن روس کے مختلف حصوں سے صحافیوں کے ساتھ کھلی بات چیت کے دوران (اے پی)

کل جمعرات کے روز روسی افواج کے حملے کے نتیجے میں یوکرین کے دارالحکومت کیف میں سائرن اور کم از کم دو بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جو کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی سال کی آخری پریس کانفرنس کے اختتام کے فوری بعد ہے، جس میں انہوں نے یوکرین میں تقریباً دو سال سے جاری فوجی آپریشن کو جاری رکھنے کا عہد کیا اور یوکرین میں روس کی فتح پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔ پوٹن نے زور دیا کہ بحران کو امن معاہدے کے ذریعے یا ضرورت پڑنے پر طاقت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

پوٹن نے پراعتماد انداز میں کہا کہ سال 2024 میں وقت ان کے ساتھ ہوگا اور 2022 میں ان کی فوج کو دھچکے لگے تھے وہ ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔ خیال رہے کہ پوٹن نے اگلے سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے تاکہ وہ اقتدار پر برقرار رہی سکیں۔ پوٹن نے موسم گرما کے دوران یوکرین کے جوابی حملوں اور کسی خاطر خواہ پیش قدمی میں ناکامی کے بعد روسی فوج کی طرف سے کیے گئے حملوں کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

پوٹن نے کہا کہ "ہماری مسلح افواج فرنٹ لائن پر اپنی پوزیشنز کو بہتر بنا رہی ہیں"، جبکہ روسی فوج کئی ہفتوں سے علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا: "فتح ہماری ہو گی،" اور یوکرین کے ان علاقوں کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا جہاں ماسکو نے ستمبر 2022 میں اس کے الحاق کا اعلان کیا تھا، لیکن انہوں نے اس دورے کی تاریخ کا تعین نہیں کیا۔(...)

جمعہ-02 جمادى الآخر 1445ہجری، 15 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16453]

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر ہے

برطانیہ کے بادشاہ چارلس 6 مئی 2023 کو لندن میں بکنگھم پیلس کی کھڑکی سے ہاتھ لہراتے ہوئے (اے ایف پی)

کل پیر کے روز بریطانیہ کے بکنگھم پیلس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر وہ اپنی عوامی ذمہ داریاں ملتوی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پرنس آف ویلز چارلس ستمبر 2022 میں 73 سال کی عمر میں اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد برطانیہ کے بادشاہ بنے تھے۔

بکنگھم پیلس نے نشاندہی کی کہ کنگ چارلس نے آج سے علاج شروع کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے بادشاہ کو عوامی ذمہ داریاں ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ: "حال ہی میں جب کنگ چارلس کا ہسپتال میں پروسٹیٹ کے سومی اضافے کا علاج کیا جا رہا تھا تو اس دوران تشخیصی ٹیسٹوں میں کینسر کی ایک شکل کی نشاندہی کی گئی۔"

75 سالہ چارلس نے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کی اصلاحی سرجری کے بعد گزشتہ ماہ ہسپتال میں تین راتیں گزاریں تھیں۔ پیلس نے کنگ چارلس کے کینسر کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن ایک شاہی ذریعہ نے کہا کہ یہ کینسر پروسٹیٹ کا نہیں ہے۔(...)

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]