کیمرون "بحری جہازوں پر حملے" کے بعد خطے اور دنیا میں ایران کے "مہلک اثر و رسوخ" کی مذمت کر رہے ہیں

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون (اے ایف پی)
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون (اے ایف پی)
TT

کیمرون "بحری جہازوں پر حملے" کے بعد خطے اور دنیا میں ایران کے "مہلک اثر و رسوخ" کی مذمت کر رہے ہیں

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون (اے ایف پی)
برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون (اے ایف پی)

برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے ایران کو "خطے اور دنیا میں مکمل طور پر تباہ کن اثر و رسوخ رکھنے والا" ملک قرار دیتے ہوئے اس کی روک تھام کے اقدامات کو مضبوط کرنے کا عہد کیا۔

خیال رہے کہ کیمرون کا یہ انتباہ واشنگٹن کے اس الزام کے ساتھ ہے کہ یمن سے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنانے والے حملوں میں ایران ملوث ہے، جو حوثیوں کو ڈرون طیارے، میزائل اور انٹیلی جنس معلومات فراہم کرتا ہے۔

کل ہفتے کے روز ہندوستان کے ساحل کے قریب کیمیائی مواد سے بھے ایک بحری جہاز کو خودکش ڈرون حملے میں نشانہ بنائے جانے کے بعد پینٹاگون نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ یہ ڈرون طیارہ "ایران سے چھوڑا کیا گیا تھا۔" (...)

اتوار-11 جمادى الآخر 1445ہجری، 24 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16462]



روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]