یوکرین میں روس کے "بھاری" نقصانات پر ایک جرمن جنرل کا بیان

روسی فوجی ماریوپول میں (آرکائیو - روئٹرز)
روسی فوجی ماریوپول میں (آرکائیو - روئٹرز)
TT

یوکرین میں روس کے "بھاری" نقصانات پر ایک جرمن جنرل کا بیان

روسی فوجی ماریوپول میں (آرکائیو - روئٹرز)
روسی فوجی ماریوپول میں (آرکائیو - روئٹرز)

جرمن فوج کے ایک سینیئر اہلکار نے آج جمعہ کے روز شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں تصدیق کی ہے کہ روس کو یوکرین میں اپنی جنگ میں "بھاری" جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کی فوج اس تنازعے سے "شکست" کھا کر نکلے گی۔

کیف کی سپورٹ کرنے والی جرمن فوج کے نگران جنرل کرسچن فروڈنگ نے جرمن اخبار "سودیتسچ زیتونگ "(Süddeutsche Zeitung) کو بتایا کہ "آپ جانتے ہیں، مغربی انٹیلی جنس اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق 3 لاکھ روسی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں یا اس قدر شدید زخمی ہوئے ہیں کہ وہ مزید جنگ میں حصہ نہیں لے سکتے۔"

جنرل، جو جرمن وزیر دفاع بورس پسٹوریس کے اہم مشیروں میں سے ایک ہیں، نے 12 دسمبر کو افشا ہونے والی امریکی انٹیلی جنس ادارے کے ایک جائزے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فروری 2022 میں یوکرین پر حملے کے آغاز سے اب تک 3 لاکھ 15 ہزار روسی فوجی ہلاک و زخمی ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "روس کے افرادی اور ساز و سامان کے نقصانات بہت زیادہ ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ سازوسامان کے حوالے سے "ہمیں یقین ہے کہ انہوں نے (روس نے) کئی ٹینکوں اور بکتر بند یونٹوں کو کھو دیا ہے جن کی تعداد ہزاروں میں ہے۔"

دریں اثناء، جنرل فروڈنگ نے نشاندہی کی کہ "روس اب بھی فوج میں بھرتی کے لیے دیگر امور کا سہارا لینے کے علاوہ قیدیوں کو بھرتی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا: "بے شک ہم ہتھیاروں کی صنعت میں بڑی سرمایہ کاری کا بھی مشاہدہ کر رہے ہیں۔"

خیال رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے حال ہی میں اشارہ دیا تھا کہ روس نے 2023 میں رضاکارانہ طور پر 486,000 افراد کو فوج میں بھرتی کیا ہے۔ انہوں نے فوج کی عسکری صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا عہد کیا اور یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب روس نے اپنی معیشت کو جنگی کوششوں کی طرف موڑ دیا ہے اور شبہ ہے کہ اسے شمالی کوریا سے بھی بڑی مقدار میں گولہ باری ملا ہے۔ (...)

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]



روس کا یوکرین میں ہزاروں ٹینکوں کو کھونے کے بعد اپنے پرانے ٹینکوں کو دوبارہ استعمال کرنے کی کیا کہانی ہے؟

کیف کے قریب روسی ٹینک (روئٹرز)
کیف کے قریب روسی ٹینک (روئٹرز)
TT

روس کا یوکرین میں ہزاروں ٹینکوں کو کھونے کے بعد اپنے پرانے ٹینکوں کو دوبارہ استعمال کرنے کی کیا کہانی ہے؟

کیف کے قریب روسی ٹینک (روئٹرز)
کیف کے قریب روسی ٹینک (روئٹرز)

ایک معروف تحقیقی مرکز نے کل منگل کے روز کہا کہ روس، یوکرین جنگ میں 3 ہزار سے زیادہ ٹینک کھو چکا ہے جو کہ جنگ سے قبل اس کے مجموعی ذخیرے کے برابر ہے، لیکن اس کے پاس کم معیار کی کافی بکتر بند گاڑیاں ہیں جو بدلنے کے لیے سالوں سے محفوظ ہیں۔

خبر رساں ادارے "روئٹرز" کے مطابق انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز نے کہا ہے کہ فروری 2022 میں روسی حملے کے بعد سے یوکرین کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، لیکن مغرب کی جانب سے فوجی امداد ملنے سے اس کے اسٹاک اور معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔

انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز کی سالانہ ملٹری بیلنس رپورٹ، جو کہ دفاعی تجزیہ کاروں کے لیے ایک اہم تحقیقی آلہ ہے، کے مطابق روس کا ٹینکوں کی کثیر تعداد کو کھو دینے کے بعد اب بھی اس کے پاس یوکرین سے لڑنے کے لیے تقریباً دو گنا زیادہ ٹینک موجود ہیں، جب کہ صرف پچھلے سال میں روس نے تقریباً 1120 ٹینکوں کو کھو دیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ میں فوجی صلاحیتوں کے ماہر ہنری بائیڈ نے کہا کہ ہتھیاروں کو بدلنے سے صرف نظر روس نے ٹینکوں کے نقصان میں تقریباً "برابری کا نقطہ" حاصل کر لیا ہے۔ جیسا کہ ایک اندازے کے مطابق اس نے پچھلے سال تقریباً 1,000 سے 1,500 اضافی ٹینکوں کو شامل کیا تھا۔(...)

بدھ-04 شعبان 1445ہجری، 14 فروری 2024، شمارہ نمبر[16514]