زیلنسکی کا 2024 میں روسی افواج کو "تباہ" کرنے کا عہد

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے ہتھیاروں میں عنقریب دس لاکھ ڈرون شامل ہوں گے

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (اے پی)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (اے پی)
TT

زیلنسکی کا 2024 میں روسی افواج کو "تباہ" کرنے کا عہد

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (اے پی)
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی (اے پی)

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے نئے سال کے اپنے پیغام میں روسی افواج کو "تباہ" کرنے کا عہد کیا، جنہوں نے تقریباً دو سال قبل ان کے ملک پر حملہ کیا تھا۔

زیلنسکی نے کہا: "آئندہ سال دشمن ہماری ملکی پیداوار سے نقصان اٹھائے گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ 2024 میں یوکرین کے پاس اپنے ہتھیاروں میں 10 لاکھ ڈرون شامل ہوں گے، اس کے علاوہ اس کے مغربی شراکت داروں کی طرف سے فراہم کردہ F-16 لڑاکا طیارے بھی ہوں گے۔

ان کے اس ٹیلی ویژن خطاب میں یوکرین کے توپ خانوں اور لڑاکا طیاروں کی تصاویر بھی شامل کی گئی تھیں۔

خیال رہے کہ ان کا نئے سال کا یہ پیغام، ماسکو کی جانب سے یوکرین کے شہروں پر میزائلوں اور ڈرونز کے حملے کے 72 گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد آیا، اور جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑے اس فضائی حملے میں 39 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

زیلنسکی نے کہا: "ہمارے پائلٹ پہلے ہی F-16 طیاروں کے استعمال میں ماہر ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ ہم جلد ہی انہیں اپنی فضاؤں میں دیکھیں گے۔ تب ہمارے دشمن بھی دیکھیں گے کہ ہمارا غصہ کیسا ہے۔"

زیلنسکی نے اپنے مغربی اتحادیوں پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی حمایت برقرار رکھیں اور یقین دہانی کی کہ "یوکرینی تمام سازشوں سے زیادہ مضبوط ہیں۔" انہوں نے خبردار کیا کہ "ہمارے ساتھ موجود عالمی یکجہتی کو کم کرنے اور ہمارے اتحادیوں کے اتحاد کو کمزور کرنے کے لیے تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔"

پیر-19 جمادى الآخر 1445ہجری، یکم جنوری 2024، شمارہ نمبر[16470]



روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]