کیف نے صبح سویرے روسی میزائل حملے کو پسپا کر دیا

رات کے وقت روسی ڈرون حملے کے بعد ایک تباہ شدہ مکان (ڈی پی اے)
رات کے وقت روسی ڈرون حملے کے بعد ایک تباہ شدہ مکان (ڈی پی اے)
TT

کیف نے صبح سویرے روسی میزائل حملے کو پسپا کر دیا

رات کے وقت روسی ڈرون حملے کے بعد ایک تباہ شدہ مکان (ڈی پی اے)
رات کے وقت روسی ڈرون حملے کے بعد ایک تباہ شدہ مکان (ڈی پی اے)

یوکرین کے دارالحکومت کی فوجی انتظامیہ نے "ٹیلی گرام" کے ذریعے اعلان کیا کہ یوکرین کے فضائی دفاعی نظام نے آج منگل کے روز کیف پر روسی میزائل حملے کو پسپا کرنے میں حصہ لیا۔

جب کہ یہ میزائل حملہ روس کی جانب سے چند گھنٹے قبل کیے گئے ڈرون حملے کے بعد کیا گیا۔ جب کہ ڈرون طیارے کے ملبے کے باعث دارالحکومت کے ایک علاقے میں رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔

کیف کے میئر وٹالی کلِتشکو نے "ٹیلی گرام" کے ذریعے بتایا کہ شہر میں سُنی گئیں زور دار دھماکوں کی آوازیں اُن فضائی دفاعی نظاموں کے کام کی وجہ سے تھیں جنہوں نے حملے کو پسپا کرنے میں حصہ لیا۔

دوسری جانب "فرانسیسی پریس ایجنسی" کے صحافیوں نے بتایا کہ کیف میں 10 سے زیادہ زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں، جس سے دارالحکومت کے مرکز میں عمارتیں لرز اٹھیں۔ فوجی انتظامیہ نے تصدیق کی کہ مار گرائے جانے والے روسی میزائلوں کے ملبے کے ٹکڑے کیف کے متعدد علاقوں میں گرے اور کچھ رہائشی عمارتوں تک بکھر گئے۔ کلِتشکو نے بتایا کہ اس دوران کئی علاقوں میں بجلی بھی منقطع ہوگئی ہے۔ (...)

منگل-20 جمادى الآخر 1445ہجری، 02 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16471]



روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
TT

روس کا مشرقی یوکرین کے ایک چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان

یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)
یوکرین میں روسی فوجی (آرکائیو - روئٹرز)

کل جمعرات کے روز روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے علاقے دونیتسک کے ایک انتہائی چھوٹے گاؤں پر اپنے کنٹرول کا اعلان کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کئی ہفتوں سے فرنٹ لائن پر روسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

روسی وزارت دفاع نے یوکرین آپریشنز پر اپنی یومیہ بریفنگ میں کہا: "(جنوبی) گروپ کے یونٹوں کی دونیتسک کے علاقے میں فعال کاروائیوں کے سبب ویسلوی گاؤں کو آزاد کرا لیا گیا ہے۔"

تقریباً دو سال قبل یوکرین پر روسی حملے سے قبل اس گاؤں میں تقریباً 100 افراد آباد تھے اور یہ باخموت شہر، جس پر مئی 2023 میں یوکرینی فوج کے خلاف خونریز جنگ کے بعد روسی افواج نے قبضہ کر لیا تھا، سے تقریباً 20 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ (...)

جمعہ-07 رجب 1445ہجری، 19 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16488]