فرانسیسی وزیراعظم الزبتھ بورن مستعفی

فرانسیسی وزیر اعظم الزبتھ بورن 4 جولائی 2022 کو پیرس میں کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد ایلیسی پیلس سے جاتے ہوئے (روئٹرز)
فرانسیسی وزیر اعظم الزبتھ بورن 4 جولائی 2022 کو پیرس میں کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد ایلیسی پیلس سے جاتے ہوئے (روئٹرز)
TT

خبر رساں ایجنسی "روئٹرز" کے مطابق، کل پیر کے روز فرانس کی صدارت نے وزیر اعظم ایلزبتھ بورن کے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات اور اس موسم گرما میں پیرس میں ہونے والی اولمپک گیمز سے قبل اپنی دوسری مدت صدارت کو نئی رفتار دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

میکرون نے 2023 میں متنازعہ اصلاحات کے نتیجے میں سیاسی بحرانوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد، ایک نئے سیاسی اقدام کا وعدہ کرتے ہوئے دسمبر میں حکومتی ردوبدل کے بارے میں قیاس آرائیاں کیں۔

سال 2023 میں متنازعہ اصلاحات کے نتیجے میں سیاسی بحران کے مشاہدے کے بعد میکرون نے ایک نئے سیاسی اقدام کا وعدہ کرکے دسمبر میں حکومتی ردوبدل کے بارے میں مزید قیاس آرائیوں کو جنم دیا۔

بورن نے بطور وزیر اعظم اپنے 20 ماہ کے دور میں ریٹائرمنٹ کے نظام میں ترمیم کے ایک سخت مخالف بل اور دسمبر میں ایک متنازعہ امیگریشن قانون کو منظور کیا۔ انہوں نے صدر میکرون کو پیش کیے گئے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ "اصلاحات کا عمل جاری رکھنا چاہیے، جو کہ پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔" جیسا کہ فرانسیسی پریس ایجنسی نے اس استعفیٰ کو دیکھا ہے۔ (...)

منگل-27 جمادى الآخر 1445ہجری، 09 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16478]

برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر ہے

برطانیہ کے بادشاہ چارلس 6 مئی 2023 کو لندن میں بکنگھم پیلس کی کھڑکی سے ہاتھ لہراتے ہوئے (اے ایف پی)

کل پیر کے روز بریطانیہ کے بکنگھم پیلس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی ہے، جس پر وہ اپنی عوامی ذمہ داریاں ملتوی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پرنس آف ویلز چارلس ستمبر 2022 میں 73 سال کی عمر میں اپنی والدہ ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد برطانیہ کے بادشاہ بنے تھے۔

بکنگھم پیلس نے نشاندہی کی کہ کنگ چارلس نے آج سے علاج شروع کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں نے بادشاہ کو عوامی ذمہ داریاں ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ: "حال ہی میں جب کنگ چارلس کا ہسپتال میں پروسٹیٹ کے سومی اضافے کا علاج کیا جا رہا تھا تو اس دوران تشخیصی ٹیسٹوں میں کینسر کی ایک شکل کی نشاندہی کی گئی۔"

75 سالہ چارلس نے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کی اصلاحی سرجری کے بعد گزشتہ ماہ ہسپتال میں تین راتیں گزاریں تھیں۔ پیلس نے کنگ چارلس کے کینسر کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں، لیکن ایک شاہی ذریعہ نے کہا کہ یہ کینسر پروسٹیٹ کا نہیں ہے۔(...)

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]