ازمیر میں سویڈن کے اعزازی قونصل خانے پر حملے میں ایک ترک خاتون زخمی

ترک شہر ازمیر (آرکائیو تصویر)
ترک شہر ازمیر (آرکائیو تصویر)
TT

ازمیر میں سویڈن کے اعزازی قونصل خانے پر حملے میں ایک ترک خاتون زخمی

ترک شہر ازمیر (آرکائیو تصویر)
ترک شہر ازمیر (آرکائیو تصویر)

منگل کے روز ترکی کے مغربی گورنریٹ ازمیر میں سویڈن کے اعزازی قونصل خانے پر مسلح حملے کے نتیجے میں ایک ترک خاتون اہلکار شدید زخمی ہوگئی ہیں، جیسا کہ فرانسیسی پریس ایجنسی نے مقامی حکام اور میڈیا رپورٹس سے نقل کیا ہے۔

قرآن کریم کو نذر آتش کیے جانے کے بعد سویڈن اور مسلم ممالک کے تعلقات میں کشیدگی دیکھنے میں آ رہی ہے، جو کہ دو افراد کی جانب سے پیر کے روز سٹاک ہوم میں سویڈش پارلیمنٹ کے سامنے قرآن پاک کے ایک نسخے کو نذر آتش کیے جانے کے بعد ہے، جب کہ یہ واقعہ گزشتہ چند ہفتوں میں ایسے ہی واقعات کے بعد ہے جس کی مذمت کی گئی تھی۔

ترکی کے ازمیر گورنریٹ کے دفتر کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ازمیر کے علاقے کوناک میں واقو سویڈن کے اعزازی قونصل خانے پر حملہ ایک "ذہنی طور پر معذور" شخص نے 9:45 GMT پر کیا۔ ایک پرائیویٹ نجی ٹیلی ویژن چینل "این ٹی وی" نے اطلاع دی ہے کہ حملہ سویڈن کے اعزازی قونصل خانے کے سامنے ہوا جس میں ایک زخمی ہونے والی خاتون سفارتی مشن کی سیکریٹری ہیں اور اس کی حالت تشویشناک ہے۔ گورنر کے دفتر کے مطابق، ترک حکام نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے پاس سے استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جب کہ سٹاک ہوم میں سویڈن کی وزارت خارجہ کے میڈیا آفس نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے فرانسیسی پریس ایجنسی کو ای میل میں کہا کہ وہ استنبول میں جنرل قونصلیٹ کے ساتھ "مکمل رابطے میں" ہیں، جس کا ازمیر میں اعزازی قونصلیٹ سے رابطہ تھا۔(...)

بدھ-15 محرم الحرام 1445ہجری، 02 اگست 2023، شمارہ نمبر[16318]



مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
TT

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]