سرنگوں کی ڈمپنگ سے غزہ میں تباہی کا خطرہ

اسرائیلی فوجی کل غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد کے قریب ایک ٹھکانے کی جانب جاتے ہوئے (ای پی اے)
اسرائیلی فوجی کل غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد کے قریب ایک ٹھکانے کی جانب جاتے ہوئے (ای پی اے)
TT

ماحولیاتی ماہرین نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی سرنگوں کو پانی سے بھرنے کی کوششوں پر خبردار کرتے ہوئے نشاندہی کی ہے کہ اگر ایسا ہوا تو یہ غزہ کی پٹی میں عمارتوں کی بنیادوں پر ممکنہ اثرات کے علاوہ زیر زمین پانی اور شاید اس کی مٹی پر طویل مدتی اثرات کے ساتھ تباہی کا باعث بنے گا۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اسرائیلی فوج نے واقعی غزہ کی پٹی میں تحریک "حماس" کے سرنگ سسٹم میں سمندری پانی کو پمپ کرنا شروع کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی کے شمال اور جنوب میں "حماس" کی سرنگوں پر حملہ کر رہا ہے، کیونکہ وہ اسے تحریک کے سب سے طاقتور ہتھیار سمجھتا ہے جو تحریک کے رہنماؤں کو زندہ رہنے کے قابل بناتا ہے اور اس کے جنگجوؤں کو حملے میں فائدہ پہنچاتا ہے، علاوہ ازیں جن قیدیوں کو اسرائیل تلاش کر رہا ہے یہ ان کی خفیہ جیل بھی ہے۔ جہاں اسرائیلی فوج نے اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا، وہیں پر اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلانٹ کے بیانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اگر واقعتاً ڈمپنگ ہو رہی ہے تو یہ صرف ان مخصوص علاقوں میں ہے جہاں اسرائیل کو معلوم ہے کہ یہاں کوئی قیدی نہیں ہے۔(...)

جمعرات-01 جمادى الآخر 1445 ہجری، 14 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16452]

مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام

مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)

کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔

"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔

انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔

اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]