بیروت میں ایک سعودی کا اغوا۔۔۔ اور مجرم 4 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں

لبنانی وزیر داخلہ بسام مولوی (دالاتی اور نہرا)
لبنانی وزیر داخلہ بسام مولوی (دالاتی اور نہرا)
TT

بیروت میں ایک سعودی کا اغوا۔۔۔ اور مجرم 4 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کر رہے ہیں

لبنانی وزیر داخلہ بسام مولوی (دالاتی اور نہرا)
لبنانی وزیر داخلہ بسام مولوی (دالاتی اور نہرا)

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہفتے کو آدھی رات کے بعد ایک سعودی شہری کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا اور انہوں نے 4 لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا ہے، جب کہ لبنانی وزیر داخلہ بسام مولوی نے انہیں سخت سزا دینے کی دھمکی دی۔بیروت میں سعودی سفارت خانے نے کہا ہے کہ اسے اس شہری کے اہل خانہ کی طرف سے اطلاع موصول ہوئی ہے کہ اتوار کی صبح ان کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا، سفارتخانے نے کہا ہے کہ وہ اپنے شہری کی گمشدگی کے پیچھے چھپے حالات کو جاننے کے لیے لبنان کے اعلیٰ سطح کے حکام سے رابطہ کر رہا ہے۔بیروت میں ایک سعودی سفارتی ذریعہ نے سعودی ایئر لائنز کے لیے کام کرنے والے اس سعودی شہری کے اغوا کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے اشارہ کیا کہ سفارت خانہ مجاز لبنانی حکام کے ساتھ معاملے کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔جائے وقوعہ کے بارے میں متضاد معلومات پائی جاتی ہیں؛ جیسا کہ ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اغوا کی واردات بیروت ایئرپورٹ روڈ پر ہوئی، جبکہ لبنانی سیکورٹی ذرائع نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ یہ واقعہ دارالحکومت کے مرکز میں پیش آیا۔جب کہ دوسری جانب سعودی چینل "الاخباریہ" نے نشاندہی کی ہے کہ جب وہ "زیتونہ بے" کے علاقے میں ایک ریستوراں سے نکلے تو دو گاڑیوں میں فوجی وردی میں ملبوس اغوا کاروں نے ان کا پیچھا کیا اور انہیں اغوا کرکے انہی کی گاڑی میں جنوبی مضافاتی علاقے میں لے گئے جو کہ "حزب اللہ" کا مضبوط گڑھ ہے۔ (...)

منگل 10ذوالقعدہ 1444 ہجری- 30 مئی 2023ء شمارہ نمبر (16254)

سعودی عرب نے یمن کے لیے اربوں ڈالر کی گرانٹ کی اپنی دوسری قسط دے دی

سعودی تعاون کے ساتھ 4 یمنی گورنریٹوں میں دیہی تعلیم تک رسائی کے منصوبے کی تنفیذ کے معاہدے پر دستخط (واس)

سعودی عرب نے کل یمنی حکومت کے بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لیے 250 ملین ڈالر کی منتقلی کا اعلان کیا، جو کہ سعودی قیادت کی جانب سے قانونی حکومت کی حمایت میں دی جانے والی ایک بلین ڈالر کی گرانٹ کی دوسری قسط ہے۔ یمن میں سعودی عرب کے سفیر اور یمن کی ترقی اور تعمیر نو کے سعودی پروگرام کے جنرل سپروائزر محمد آل جابر نے کل تصدیق کی کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر یمنی حکومت کے بجٹ خسارے سے نمٹنے کے لیے امداد کی دوسری قسط عدن میں یمن کے مرکزی بینک کو منتقل کر دی گئی ہے۔

یمنی صدارتی قیادت کونسل کے سربراہ ڈاکٹر رشاد العلیمی نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور "X" پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے کہا کہ "یمن کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مملکت سعودیہ کا نقطہ نظر مخلصانہ یکجہتی کی ایک مثال ہے، یہ ہمارے شہریوں کی ترجیحات کے جواب میں ہے جو اپنے حالات زندگی، سلامتی، ترقی اور امن کو بہتر بنانے کی خواہش رکھتے ہیں، نہ کہ مزید جنگ اور بحران چاہتے ہیں جو دہشت گرد حوثی ملیشیا اور ان کے ایرانی حامیوں کی طرف سے پیدا کی جاری ہے۔"

پیر-02 شعبان 1445ہجری، 12 فروری 2024، شمارہ نمبر[16512]