مصر اور ترکی کے تعلقات کی خطے پر مثبت عکاسی ہوگی: سعودی عرب

مصر اور ترکی کے تعلقات کی خطے پر مثبت عکاسی ہوگی: سعودی عرب
TT

مصر اور ترکی کے تعلقات کی خطے پر مثبت عکاسی ہوگی: سعودی عرب

مصر اور ترکی کے تعلقات کی خطے پر مثبت عکاسی ہوگی: سعودی عرب

سعودی عرب نے منگل کے روز مصر اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات کو سفیروں کی سطح تک بڑھانے کا خیرمقدم کیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں اس اقدام کی تعریف کی، جس سے علاقائی و بین الاقوامی سطح پر سلامتی اور امن کے فروغ اور مشترکہ مفادات کو پورا کرنے کے لیے مثبت عکاسی ہوگی اور اس سے خطے کے ممالک اور عوام کی امنگوں کو پورا کیا جا سکے گا۔

جب کہ مصر اور ترکی نے بیان میں واضح کیا کہ سفارتی تعلقات کو اپ گریڈ کرنے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ معمول کے تعلقات قائم کرنا اور اپنی عوام کے مفاد کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کا مشترکہ عزم کرنا ہے۔

واضح رہے کہ مصر نے عمرو الحمامی کو انقرہ میں اپنا سفیر نامزد کیا ہے، جبکہ ترکی نے صالح موطلو شن کو قاہرہ میں اپنا سفیر نامزد کیا ہے۔

بدھ-17ذوالحج 1444 ہجری، 05 جولائی 2023، شمارہ نمبر[16290]

ریاض اور واشنگٹن خطے کی صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دے رہے ہیں

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان (الشرق الاوسط)

کل پیر کے روز سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اپنے امریکی ہم منصب لائیڈ آسٹن سے علاقائی و بین الاقوامی پیش رفتوں اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، اور خطے میں امن و استحکام کے حصول کے لیے صورتحال کو پرسکون کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے ٹیلی فونک رابطے کے دوران امریکی وزیر آسٹن کے ساتھ ریاض اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک تعلقات اور دونوں ممالک کی وزارت دفاع کے مابین تعاون کے شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]