سعودی ولی عہد کی وسطی ایشیا کے سربراہوں سے تعاون کے فروغ کے لیے بات چیت

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ترکمانستان کے صدر سردار بیردی محمدوف سے ملاقات کرتے ہوئے (SPA)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ترکمانستان کے صدر سردار بیردی محمدوف سے ملاقات کرتے ہوئے (SPA)
TT

سعودی عرب کے ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کے روز جدہ میں ترکمانستان کے صدر سردار بیردی محمدوف، قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، کرغزستان کے صدر صادیر جباروف اور ازبکستان کے صدر شوکت میرزایوف کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔

یہ ملاقاتیں وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ خلیجی سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، جہاں ملاقاتوں کے دوران سعودی عرب اور پانچوں وسطی ایشائی ممالک میں سے ہر ایک کے درمیان تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں تعاون کے امکانات اور مختلف شعبوں میں اسے ترقی دینے اور بڑھانے کے راہوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ان دو طرفہ ملاقاتوں میں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف بن عبدالعزیز، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت و رکن وزراء کونسل اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد العیبان، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی اور وزیر سرمایہ کاری انجینئر خالد الفالح نے شرکت کی۔

جمعرات 02 محرم الحرام 1445ہجری - 20 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16305]

"سعودیہ-بحرین رابطہ کونسل" وسیع تر افق کی جانب شراکت کو مضبوط کرتی ہے

ریاض میں سعودی بحرین رابطہ کونسل کے تیسرے اجلاس کا منظر (واس)

کل بدھ کے روز سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز اور ان کے بحرینی ہم منصب شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے دونوں اطراف کی ذیلی کمیٹیوں کے سربراہ شہزادوں اور وزراء کی موجودگی میں "کوآرڈینیشن کونسل" کے تیسرے اجلاس کی صدارت کی، جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے اور باہمی گہرے و مضبوط برادرانہ تاریخی تعلقات کے فریم ورک کے اندر میں ہے۔

سعودی ولی عہد نے ان مضبوط اور گہرے تاریخی تعلقات کی تعریف کی جو دونوں ممالک اور ان کے عوام کو باندھتے ہیں، اور خلیج تعاون کونسل کے اتحاد کے حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے وژن کے حصول کے لیے مزید کوششیں کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، جس سے ان ممالک کے عوام کے لیے استحکام اور ترقی حاصل ہو گی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ تعاون کے تمام شعبوں میں کونسل اور اس کی کمیٹیوں کے ذریعہ کئے گئے اقدامات سے دونوں ممالک کی قیادتوں کی خواہش کے مطابق ان کے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔(...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]