سعودی وزیر دفاع اور کیمرون کے ان کے ہم منصب کے مابین فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ریاض میں کیمرون کے وزیر دفاع جوزف پیٹ اسومو سے ملاقات کرتے ہوئے
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ریاض میں کیمرون کے وزیر دفاع جوزف پیٹ اسومو سے ملاقات کرتے ہوئے
TT

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے ریاض میں اپنے دفتر میں کیمرون کے وزیر دفاع جوزف پیٹ اسومو سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے پہلوؤں اور مشترکہ اہمیت کے متعدد علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں، فوجی و دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن عیاف، چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی، معاون وزیر دفاع برائے ایگزیکٹو امور ڈاکٹر خالد البیاری اور وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن سیف نے شرکت کی۔

جب کہ کیمرون کی جانب سے، مملکت میں کیمرون کے سفیر عیا تیجانی، قومی سلامتی کے ڈائریکٹر جنرل برائے کوآرڈینیشن بریگیڈیئر جنرل الوکوبی ڈینیئل انگوک، وزارت دفاع کرنل میں تعاون و ترقی کے ادارے کے ڈائریکٹر میسی انگولا اور جمہوریہ کیمرون کے سفارت خانے میں دفاعی اتاشی کرنل ریانگ گیسکریو۔ نے شرکت کی۔ (...)

جمعہ 03 محرم الحرام 1445 ہجری - 21 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16306]

سعودی عرب کا 3 یمنی گورنریٹوں میں پانی کے کنویں کھودنے اور انہیں تیار کرنے کا معاہدہ

اس معاہدے پر ریاض کے مرکزی ہیڈ کوارٹر میں مرکز برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر انجینئر احمد البیز نے دستخط کیے (واس)

کل پیر کے روز، سعودی عرب نے "کنگ سلمان انسانی امدادی مرکز" جے ذریعے یمن کے گورنریٹ حضرموت کے علاقے الساحل اور الوادی، الحدیدہ گورنریٹ میں الخوخہ اور گورنریٹ شبوہ میں رضوم کے علاقے بئر علی میں پانی کے کنوؤں کی کھدائی اور انہیں تیار کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سول سوسائٹی کے ایک ادارے کے ساتھ ایک مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔

مرکز میں صحت اور ماحولیات کے شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ المعلم نے وضاحت کی کہ معاہدے کی رو سے حضرموت، حدیدہ اور شبوہ کے گورنریٹس میں پروجیکٹ کے علاقوں میں 8 نئے کنویں کھودے جائیں گے اور انہیں شمسی توانائی کے نظام کے ذریعے 5 میٹر بلند ٹینکوں سے جوڑا جائے گا تاکہ ہمہ وقت پانی کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حدیدہ کے علاقے الخوخہ میں ایک ٹاور ٹینک اور شبوہ کے علاقے رضوم میں ایک سطحی ٹینک تعمیر کیا جائے گا۔

المعلم نے نشاندہی کی کہ اس معاہدے میں حضرموت اور حدیدہ میں 9 پرانے کنوؤں کو بحال کر کے انہیں شمسی توانائی کے نظام سے منسلک کرتے ہوئے 5 میٹر بلند ٹینک بنائیں جائیں گے، علاوہ ازیں واٹر کارپوریشن کے پانی اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے سے منسلک عملکے کے 34 افراد کو کنویں کے اجزاء اور لوازمات کی تنصیب کے عمل کے ذریعے فیلڈ کی تنصیب اور ان کی دیکھ بھال کے امور کی تربیت دی جائے گی۔ نیز شمسی توانائی کے نظام سے 65,300 افراد براہ راست مستفید ہونگے۔

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]