خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایتھوپیہ کے وزیر اعظم آبی احمد علی کو دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کی راہوں سے متعلق ایک زبانی پیغام بھیجا ہے۔
یہ پیغام سعودی شاہی دیوان کے مشیر احمد قطان نے کل بدھ کے روز دارالحکومت ادیس ابابا میں صدارتی رہائش گاہ پر ایتھوپیہ کے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران پہنچایا۔
دونوں نے استقبالیہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون پر مبنی تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان کے فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا، علاوہ ازیں مشترکہ دلچسپی کے اہم علاقائی و بین الاقوامی مسائل میں ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
جمعرات-23 محرم الحرام 1445ہجری، 10 اگست 2023، شمارہ نمبر[16326]