برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے سعودی عرب کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیروں کے اجلاس کی پہل کاری کے ذریعے یوکرینی بحران کے حل کے لیے "مؤثر" کردار ادا کرنے پر تعریف کی۔
یہ بات کل جمعرات کے روز سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کو برطانوی وزیر اعظم سے موصول ہونے والی فون کال کے دوران سامنے آئی، اس دوران دونوں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ تعاون کے پہلوؤں اور اسے تمام شعبوں میں بڑھانے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ علاوہ ازیں، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب، سعودی ولی عہد نے زور دیا کہ مملکت امن و استحکام کے حصول اور یوکرین-روسی بحران کے سیاسی حل کے لیے کی جانے والی کوششیں میں اپنا کردار ادا کرنے کی خواہش مند ہے۔
جمعہ-02 صفر 1445ہجری، 18 اگست 2023، شمارہ نمبر[16334]