ولی عہد اور وزیر اعظم اور سپریم کمیٹی برائے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز کے چیئرمین شہزادہ محمد بن سلمان نے لاجسٹک مراکز کے لیے ماسٹر پلان شروع کیا ہے، جس کا مقصد مملکت میں لاجسٹک سیکٹر کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینا، مقامی معیشت کو متنوع بنانا اور سرمایہ کاری کی ایک اہم منزل اور عالمی لاجسٹک مرکز کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو بڑھانا ہے۔
ولی عہد نے زور ديا کی کہ لاجسٹک مراکز کے لیے ماسٹر پلان کا آغاز قومی حکمت عملی برائے نقل و حمل اور لاجسٹکس سروسز کے مقاصد کے مطابق جاری اقدامات کی توسیع کے ضمن میں سامنے آیا ہے جس کا مقصد لاجسٹک سیکٹر کو ترقی دینے کے لیے اقتصادی نمو میں مدد فراہم کرنا، بین الاقوامی تجارتی نیٹ ورکس اور عالمی سپلائی چینز کے لیے مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی رابطوں کو فروغ دینا ہے۔ علاوہ ازيں پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط کرنا، روزگار کے مواقع کو وسعت دینا اور ایک عالمی لاجسٹکس سینٹر کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو مستحکم کرنا بھی اس میں شامل ہے، کیونکہ مملکت کا جغرافیائی محل وقوع ممتاز ہے جو دنیا کے 3 اہم ترین براعظموں (ایشیا، یورپ اور افریقہ) کے سنگم پر ہے۔ (...)
پير-11 صفر 1445ہجری، 28 اگست 2023، شمارہ نمبر[16344]