کل پیر کے روز خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کو دو برقی پیغامات میں اتوار کے روز ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے "دہشت گردانہ" حملے کی مذمت کی۔
شاہ سلمان نے اردگان کو یقین دہانی کی کہ مملکت سعودی عرب اس موقع پر ترکیہ اور اس کی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔
خادم حرمین شریفین کے برقی پیغام میں کہا گیا کہ، "ہمیں انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور اس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے، جس پر ہم اس مجرمانہ فعل کی مذمت کرتے ہوئے یقین دہانی کرتے ہیں کہ مملکت سعودی عرب کی حمایت جمہوریہ ترکیہ اور اس کے برادر عوام کے لیے ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں، اور اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں کہ وہ آپ کے ملک اور اس کے برادر عوام کو ہر قسم کے شر اور نقصان سے محفوظ رکھے۔"
اسی طرح سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ترک صدر کو ایک برقی پیغام ارسال کیا، جس میں انہوں نے حملے کی مذمت کی۔
شہزادہ محمد بن سلمان کے اپنے برقی پیغام میں کہا کہ "مجھے انقرہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے اور اس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر ملی، جس پر میں اس مجرمانہ فعل کی مذمت کرتا ہوں اور اسے مسترد کرتے ہوئے اللہ تعالی سے دعاگو ہوں کہ وہ زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔"
منگل-18 ربیع الاول 1445ہجری، 03 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16380]