سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کل منگل کے روز امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ غزہ میں جاری حالیہ فوجی کشیدگی اور اس کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی ولی عہد نے امریکی صدر سے موصول ہونے والی ایک فون کال کے دوران فوجی کارروائیوں کو روکنے کی راہوں پر فوری بات چیت کرنے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ ان کے دوران بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مملکت فلسطینی شہریوں کو کسی بھی طور نشانہ بنانے، یا روزمرہ کی زندگیوں کو متاثر کرتے ہوئے سہولیات کے بنیادی ڈھانچوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے، یا ان کی جبری نقل مکانی کو مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ ضرورت اس بات کی کہ پرامن رہا جائے، کشیدگی کو کم کیا جائے، خطے کی سلامتی اور استحکام کو متاثر کرنے والے حالات کو بگڑنے سے روکا جائے اور بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کی جائے علاوہ ازیں غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے، بنیادی سہولیات کی حفاظت کی جائے اور انسانی و طبی امداد کے داخلے کی اجازت دی جائے۔
بدھ-10 ربیع الثاني 1445ہجری، 25 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16402]