سعودی عرب اور روس... خطے میں استحکام کے لیے 

محمد بن سلمان اور پوٹن نے توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں اپنے تعاون کی کامیابی کی تصدیق کی

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کل ریاض میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا استقبال کیا (واس)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کل ریاض میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا استقبال کیا (واس)
TT

سعودی عرب اور روس... خطے میں استحکام کے لیے 

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کل ریاض میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا استقبال کیا (واس)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کل ریاض میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا استقبال کیا (واس)

کل بدھ کے روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ بات چیت پر مبنی اجلاس منعقد کیا، جو کہ 2019 کے بعد پہلے اور اپنے ملک میں اقتدار سنبھالنے کے بعد دوسرے دورہ پر ریاض پہنچے ہیں۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے اجلاس کے آغاز میں دونوں ملکوں کے مابین توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں کامیاب تعاون کی جانب اشارہ کرتے ہوئے زور دیا کہ سعودی عرب اور روس مشرق وسطیٰ میں استحکام کے حصول کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔

سعودی ولی عہد نے دونوں ممالک کے عہدیداروں کے ساتھ ایک وسیع بات چیت کے سیشن میں کہا: "ہم روس کے ساتھ بہت سے مفادات اور فائلیں شیئر کرتے ہیں جن پر ہم اپنے دونوں ممالک، مشرق وسطیٰ اور دنیا کے فائدے کے لیے مل کر کام کر رہے ہیں۔" انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ہم آہنگی اور سیاسی کام کی تعریف کی جس سے مشرق وسطیٰ میں بہت سے تناؤ کو دور کرنے میں مدد ملی، سلامتی اور مستقبل کے سیاسی اور سیکورٹی کوآرڈینیشن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور جس سے موجودہ اور مستقبل کے مواقعوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مشرق وسطیٰ اور پوری دنیا کی سلامتی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ "مواقع عظیم ہیں جس کے لیے ہمیں اپنے عوام، خطے اور دنیا کے مفادات کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔"

اسی ضمن میں، پوٹن نے کہا کہ گزشتہ 7 سالوں کے دوران روس اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات اپنی غیر معمولی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا: "سیاست، معیشت اور انسانی شعبوں میں ہمارے تعلقات نہایت پختہ اور اچھے ہیں، چنانچہ ضروری ہے کہ خطے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر ہم سب تبادلہ خیال کریں۔" روسی صدر نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ماسکو کے دورے کی دعوت دی۔ (...)

جمعرات-23 جمادى الأولى 1445ہجری، 07 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16445]

سعودی عرب کا 3 یمنی گورنریٹوں میں پانی کے کنویں کھودنے اور انہیں تیار کرنے کا معاہدہ

اس معاہدے پر ریاض کے مرکزی ہیڈ کوارٹر میں مرکز برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز کے اسسٹنٹ جنرل سپروائزر انجینئر احمد البیز نے دستخط کیے (واس)

کل پیر کے روز، سعودی عرب نے "کنگ سلمان انسانی امدادی مرکز" جے ذریعے یمن کے گورنریٹ حضرموت کے علاقے الساحل اور الوادی، الحدیدہ گورنریٹ میں الخوخہ اور گورنریٹ شبوہ میں رضوم کے علاقے بئر علی میں پانی کے کنوؤں کی کھدائی اور انہیں تیار کرنے کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سول سوسائٹی کے ایک ادارے کے ساتھ ایک مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔

مرکز میں صحت اور ماحولیات کے شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبداللہ المعلم نے وضاحت کی کہ معاہدے کی رو سے حضرموت، حدیدہ اور شبوہ کے گورنریٹس میں پروجیکٹ کے علاقوں میں 8 نئے کنویں کھودے جائیں گے اور انہیں شمسی توانائی کے نظام کے ذریعے 5 میٹر بلند ٹینکوں سے جوڑا جائے گا تاکہ ہمہ وقت پانی کی رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ حدیدہ کے علاقے الخوخہ میں ایک ٹاور ٹینک اور شبوہ کے علاقے رضوم میں ایک سطحی ٹینک تعمیر کیا جائے گا۔

المعلم نے نشاندہی کی کہ اس معاہدے میں حضرموت اور حدیدہ میں 9 پرانے کنوؤں کو بحال کر کے انہیں شمسی توانائی کے نظام سے منسلک کرتے ہوئے 5 میٹر بلند ٹینک بنائیں جائیں گے، علاوہ ازیں واٹر کارپوریشن کے پانی اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے سے منسلک عملکے کے 34 افراد کو کنویں کے اجزاء اور لوازمات کی تنصیب کے عمل کے ذریعے فیلڈ کی تنصیب اور ان کی دیکھ بھال کے امور کی تربیت دی جائے گی۔ نیز شمسی توانائی کے نظام سے 65,300 افراد براہ راست مستفید ہونگے۔

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]