بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث ہونے کے سبب "العلا اتھارٹی" کے سی ای او کو معطل کر دیا گیا: سعودی "نگران اتھارٹی"

اتھارٹی نے تصدیق کی کہ وہ حد سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف بلا رحم قانون کا نفاذ جاری رکھیں گے۔ (الشرق الاوسط)
اتھارٹی نے تصدیق کی کہ وہ حد سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف بلا رحم قانون کا نفاذ جاری رکھیں گے۔ (الشرق الاوسط)
TT

سعودی عرب کی نگران اور انسداد بدعنوانی اتھارٹی نے کل اتوار کے روز گورنریٹ العلا کے رائل کمیشن کے سی ای او انجینئر عمرو المدنی کو اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور منی لانڈرنگ کے جرائم میں ملوث ہونے پر معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ انہیں اور ان کے ساتھ ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی مکمل کرنے کے لیے انہیں عدلیہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔

اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ المدنی نے سرکاری ملازمت حاصل کرنے سے پہلے نیشنل ٹیلنٹ کمپنی (مذکورہ بالا اس کے مالکان میں سے ایک ہیں) کے فائدے کے لیے کنگ عبداللہ سٹی برائے جوہری اور قابل تجدید توانائی میں ایک رشتہ دار کے ذریعے  اس دوران غیر قانونی طریقے سے ٹھیکے حاصل کیے، جن کی کل مالیت 206,630,905 ریال ہے۔ جب کہ سرکاری ملازمت کے بعد، انہوں نے باضابطہ طور پر کمپنی کو چھوڑ دیا لیکن اپنی ملکیت کو جاری رکھا اور اس دوران اتھارٹی کے ذمہ دار محکموں سے اپنی سفارش پر مختلف منصوبے اس کمپنی کو دلانے میں کامیاب رہے جن کی کل مالیت 1,298,923 ریال ہے۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]

الابراہیم کو سعودی انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا

نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین فیصل الابراہیم (الشرق الاوسط)

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے فیصل الابراہیم کو نیشنل انفراسٹرکچر فنڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین منتخب کر لیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اور شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں وزراء کونسل نے کل منگل کے روز ریاض میں منعقدہ اپنے اجلاس کے دوران قومی انفراسٹرکچر فنڈ کے نظام کی منظوری دی، جسے کونسل نے 2021 میں نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ سے منسلک ترقیاتی فنڈز اور بینکوں میں سے ایک کے طور پر منظور کیا تھا۔

الابراہیم، جو مئی 2021 کے آغاز سے وزارت اقتصادیات اور منصوبہ بندی کی قیادت کر رہے تھے، نے اس اعتماد اور ولی عہد کی حمایت کو سراہا، جس سے امید افزا شعبوں میں اقتصادی تبدیلی کو ممکن بنانے اور قومی ترقیاتی اداروں کی کارکردگی و کردار کو مسلسل فروغ دینے، ان کی مالی اعانت اور سرمایہ کاری کے طریقوں کی پائیداری کےذریعے "سعودی ویژن 2030" کے اہداف کے حصول میں کردار ادا کیا جائے گا۔(...)

بدھ-26 رجب 1445ہجری، 07 فروری 2024، شمارہ نمبر[16507]