مصنوعی ذہانت سے عالمی سطح پر 300 ملین ملازمتوں کو خطرہ ہے... اور اس کے ساتھ ساتھ میڈیا کی ساکھ کو بھی

کانفرنس کے شرکاء (الشرق الاوسط)
کانفرنس کے شرکاء (الشرق الاوسط)
TT

مصنوعی ذہانت سے عالمی سطح پر 300 ملین ملازمتوں کو خطرہ ہے... اور اس کے ساتھ ساتھ میڈیا کی ساکھ کو بھی

کانفرنس کے شرکاء (الشرق الاوسط)
کانفرنس کے شرکاء (الشرق الاوسط)

تیونس میں عرب اسٹیٹس براڈکاسٹنگ یونین کے زیر اہتمام "تیسری سالانہ کانفرنس برائے عرب میڈیا پروفیشنلز" کے دوران درجنوں بین الاقوامی میڈیا اور جدید مواصلات و ٹیکنالوجی کے ماہرین نے عرب میڈیا کے شعبے اور ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معیشت پر "مصنوعی ذہانت" کے استعمال کے پھیلاؤ کے مثبت اور منفی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

عرب سٹیٹس براڈکاسٹنگ یونین کے صدر اور سعودی ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن کے سی ای او محمد فہد الحارثی نے "الشرق الاوسط" کو انٹرویو دیتے ہوئے عرب اور بین الاقوامی دنیا میں میڈیا اور کمیونیکیشن حکام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے رازوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا کہ ذرائع ابلاغ کے مواد کو "مصنوعی ذہانت" اور مواصلات کے جدید ذرائع کے ذریعے اربوں لوگوں تک بآسانی پہنچایا جا رہا ہے۔

انٹرویو کا متن حسب ذیل ہے:

*آپ کی رائے میں، عرب اسٹیٹس براڈکاسٹنگ یونین "مصنوعی ذہانت" اور  اس کے میڈیا، عوام اور معاشروں پر اثرات جائزہ لینے کے لیے ایک بہت بڑی تکنیکی میڈیا کانفرنس کے انعقاد سے کیا پیغام دے رہی ہے؟(...)

پیر-24 رجب 1445ہجری، 05 فروری 2024، شمارہ نمبر[16505]



سعودی "انٹرٹینمنٹ" کا عربی مواد کو سپورٹ کرنے کے لیے "بگ ٹائم" فنڈ کا قیام

ترکی آل شیخ مصر میں پریس کانفرنس کے دوران (انٹرٹینمنٹ اتھارٹی)
ترکی آل شیخ مصر میں پریس کانفرنس کے دوران (انٹرٹینمنٹ اتھارٹی)
TT

سعودی "انٹرٹینمنٹ" کا عربی مواد کو سپورٹ کرنے کے لیے "بگ ٹائم" فنڈ کا قیام

ترکی آل شیخ مصر میں پریس کانفرنس کے دوران (انٹرٹینمنٹ اتھارٹی)
ترکی آل شیخ مصر میں پریس کانفرنس کے دوران (انٹرٹینمنٹ اتھارٹی)

سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ترکی آل شیخ نے "بگ ٹائم" سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ جو عرب دنیا کے بڑے بڑے اسٹارز کی شرکت کے ساتھ فلموں کی تیاری، تقسیم اور بنانے میں عربی مواد کے معیار کو بلند کرنے کے لیے مخصوص ہے۔

آل شیخ نے کل (جمعرات) ایک بیان میں وضاحت کی کہ "جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی" ایک مرکزی اسپانسر کے طور پر فنڈ میں حصہ ڈالے گی جب کہ وزارت ثقافت اس شعبے میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں کے گروپ کے ساتھ شریک اسپانسر ہوگی، جس میں "صلہ اسٹوڈیو کمپنی، الوسائل، العالمیہ ، روتانا آڈیوز اینڈ ویڈیوز، پنچ مارک اور آرٹسٹک پروڈکشن پیسکوئر شامل ہیں۔"

فنڈ کا مقصد اپنے پہلے مرحلے میں سعودی، خلیجی اور عرب فلموں میں سرمایہ کاری کرنا ہے، جب کہ اس کے بعد کے مراحل میں بین الاقوامی فلموں میں تعاون شامل ہوگا۔(...)

جمعہ-06 شعبان 1445ہجری، 16 فروری 2024، شمارہ نمبر[16516]