نسل پرستی اور عنصریت... دو ایسے بحران ہیں جو یورپی فٹ بال کو گھیرے ہوئے ہیں

وینیسیئس نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ اسٹیڈیم میں نسل پرستی کے خاتمے کی ضرورت کی جانب مبذول کرائی (رائٹرز)
وینیسیئس نے ایک بار پھر دنیا کی توجہ اسٹیڈیم میں نسل پرستی کے خاتمے کی ضرورت کی جانب مبذول کرائی (رائٹرز)
TT

ہسپانوی لیگ کے 35ویں راؤنڈ کے دوران اتوار کے روز برازیلین کھلاڑی اور ہسپانوی کلب "ریال میڈرڈ" کے سٹار ونیسیئس جونیئر کے اس وقت آنسو نکل آئے جب "میسٹالا" اسٹیڈیم میں ویلنشیا کے خلاف اپنی ٹیم کے میچ کے دوران انہیں نسل پرستانہ نعروں سے نشانہ بنایا گیا۔ جب کہ یہ نسل پرستانہ توہین اور غیر سپورٹس بحران وقتاً فوقتاً فٹ بال اسٹیڈیم میں ظاہر ہوتے رہتے ہیں۔میچ کے آخر میں ونیسیئس کو نکالے جانے پر ان کے اطالوی کوچ کارلو انشیلوٹی نے غصے سے کہا: "یہ میرے ذہن میں کبھی نہیں آیا کہ میں نسل پرستی کی وجہ سے کسی کھلاڑی کو میچ سے نکالنے کے بارے میں سوچوں، آج جو کچھ ہوا ہم پہلے بھی اس کا سامنا کر چکے ہیں لیکن اس طرح یہ ناقابل قبول ہے، ہسپانوی لیگ کو نسل پرستی کا مسئلہ ہے۔ یہ مسئلہ ونیسیئس کی وجہ سے نہیں بلکہ وہ خود اس کا شکار ہے اور یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔"یاد رہے کہ نسل پرستی کی وجہ سے رواں سیزن میں 22 سالہ برازیلین کھلاڑی ونیسیئس کو کئی بار پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اس سے پہلے بھی انہیں کئی میچوں کے دوران جارحانہ اور توہین آمیز نعروں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

بدھ - 4 ذی القعدہ 1444 ہجری - 24 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16248]

"ریاض سیزن" مصر کپ کے فائنل میں الاہلی اور زمالک کلب کی ٹیموں کی میزبانی کر رہا ہے

یہ میچ "فرسٹ پارک" سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا (ریاض سیزن)

ریاض سیزن نے اپنے چوتھے ایڈیشن میں 8 مارچ کو مصر کپ کے فائنل میچ کی میزبانی اور اسپانسر شپ کا اعلان کیا ہے، جو دارالحکومت ریاض کے "فرسٹ پارک" اسٹیڈیم میں دیگر سرگرمیوں کے ساتھ مصر کے الاہلی اور زمالک کلبوں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب سعودی فٹ بال فیڈریشن کونسل کے چیئرمین یاسر المسحل نے کہا کہ "ریاض سیزن سے پہلے اسپورٹس کے بڑے ایونٹس کو اپنی جانب متوجہ کرنا اور انہیں اسپانسر کرنا، جیسے کہ مصر کپ، ایک غیر معمولی موقع ہے جو ملک کے تمام شعبوں کے درمیان نتیجہ خیز تعاون اور تعمیری ہم آہنگی کا عکاس ہے۔ جب کہ مملکت میں کھیلوں کے بڑے ایونٹس کے انعقاد اور ان کی میزبانی سے تمام شعبوں میں ترقی اور تنوع اجاگر ہوتی ہے اور اس سے مملکت کھیلوں کی دنیا میں پہلی ترجیح بنے گی۔"

مصری فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر جمال علام نے تصدیق کی کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب اور عرب جمہوریہ مصر کے درمیان تعلقات کی حمایت اور مملکت میں مقیم مصری شائقین کے مطالبے کے جواب میں سامنے آیا ہے، علاوہ ازیں، فٹ بال کے اس ایونٹ میں سعودی شائقین کی بھی بھرپور شرکت کریں  گے۔ (...)

منگل-03 شعبان 1445ہجری، 13 فروری 2024، شمارہ نمبر[16513]