فرانسیسی کھلاڑی "کانٹی" 2026 تک باضابطہ طور پر سعودی عرب کے الاتحاد کلب میں شامل

فرانسیسی اسٹار کھلاڑی الاتحاد کلب کی مشہور دھاری دار شرٹ میں (سعودی کلب الاتحاد)
فرانسیسی اسٹار کھلاڑی الاتحاد کلب کی مشہور دھاری دار شرٹ میں (سعودی کلب الاتحاد)
TT

سعودی عرب کے "الاتحاد" کلب کی انتظامیہ نے برطانوی چیلسی کلب کے مڈفیلڈر فرانسیسی کھلاڑی نگولو کانٹی (N'Golo Kante)کو اس سیزن میں سائن کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ ان کے فرانسیسی ہم وطن اور ریال میڈرڈ کے حملہ آور کھلاڑی کریم بینزیما کے بعد اپنی نوعیت کا دوسرا معاہدہ ہے۔

سعودی پروفیشنل لیگ کے چیمپیئن نے وضاحت کی کہ کانٹی کے گذشتہ عرصے میں کیے گئے طبی معائنے کے بعد ان کے معاہدے کی مدت کو 2026 تک بڑھا دیا گیا ہے، تاکہ نئے سیزن میں ٹیم کی صفوں کو مضبوط کر سکیں جس میں بہت سے فوائد وابستہ ہیں، جن میں سب سے اہم کلب کی ٹیم کی ورلڈ کپ میں متوقع شرکت ہے، جس کی میزبانی سعودی عرب اگلے دسمبر میں کرے گا۔

"الاتحاد" کلب نے اپنے نئے کھلاڑی کا تعارف سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ٹویٹر" پر کلب کے اکاؤنٹ سے جاری ایک ویڈیو کلپ کے ذریعے یوں کروایا: افواہوں پر یقین نہ کریں، کانٹی اتحادی ہیں، جبکہ کھلاڑی گردش کرنے والی افواہوں کے درست نہ ہونے کی جانب اشارہ دیتے ہوئے نظر آئے اور کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ وہ الاتحاد میں چلے گئے ہیں، انہوں نے کہا:" جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں، میں ابھی یہیں ہوں۔"

بدھ - 03 ذی الحج 1444 ہجری - 21 جون 2023ء شمارہ نمبر [16276]

افریقہ کپ میں "ہاتھی اپنی موت سے واپس لوٹ آئے" کے عنوان سے کہانی مکمل

کوٹ ڈی آئیور کے کھلاڑی کانٹینینٹل کپ میں اپنی فتح کا جشن مناتے ہوئے (اے پی)

آئیوری کوسٹ نے اپنی سرزمین پر اپنی ہی میزبانی میں منعقدہ افریقی کپ کے  فائنل میں اتوار کے روز ابیدجان میں نائیجیریا پر 2-1 سے کامیابی حاصل کر کے اپنی متاثر کن کہانی مکمل کر لی اور گویا "موت سے" واپس لوٹ کر آخر کار اپنی تاریخ میں تیسری بار یہ ٹائٹل جیت لیا۔

مقابلے کے پہلے ہاف میں آئیوری کوسٹ گول کرنے کے علاوہ ہر چیز میں بہترین تھا، جیسا کہ نائیجیریا نے (38) نمبر شرٹ پہنے اپنے کپتان ٹروسٹ ایکونگ کے ذریعے کارنر کک سے گول کرکے تقریباً اپنے پہلے موقع سے فائدہ اٹھایا۔ لیکن دوسرے ہاف میں، قسمت "ہاتھیوں" کی ٹیم (کوٹ ڈی آئیور) پر مہربان ہوئی، اور اس دوران پہلا گول سعودی الاہلی کلب کے کھلاڑی فرینک کیسیئر (62 نمبر والی شرٹ) نے کیا اور دوسرا گول جرمن بوروسیا ڈورٹمنڈ کلب کے کھلاڑی اور کینسر کے مرض سے صحتیابی پانے والے اسٹرائیکر سیبسٹین ہالر نے کیا، اس طرح 1992 اور 2015 کے بعد اب تیسری بار یہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

اگرچہ آئیوری کوسٹ نے فائنلز کا آغاز کیا، لیکن اسے ایک کے بعد ایک دھچکا لگا اور ان میں استوائی گنی کے خلاف ذلت آمیز شکست نے اسے نظریاتی طور پر دو نقصانات کے ساتھ گروپ مرحلے سے باہر کر دیا، جن میں سے ایک خاص طور پر نائجیریا کے خلاف 0-1 سے شکست بھی تھی۔ مراکش نے زامبیا کو شکست دے کر گویا اسے ایک تحفہ دیا، یوں اس نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی چار بہترین ٹیموں میں سے بدترین ٹیم کے طور پر کوالیفائی کر لیا۔

پیر-02 شعبان 1445ہجری، 12 فروری 2024، شمارہ نمبر[16512]