ہم "حملہ آور کھلاڑیوں کے بغیر" ہی بہترین جارح ہیں: الہلال کلب کے کوچ کا بیان

الشباب کلب کی ٹیم کے ساتھ میچ کے اختتام کے بعد جیسس (الہلال کلب میڈیا سینٹر)
الشباب کلب کی ٹیم کے ساتھ میچ کے اختتام کے بعد جیسس (الہلال کلب میڈیا سینٹر)
TT

سعودی عرب کے الہلال کلب کی ٹیم کے پرتگالی کوچ جیسس نے اگلے ہفتے کے روز عرب کلبوں کے کنگ سلمان کپ کا ٹائٹل جیتنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بطور کوچ یہ ان کے کیریئر کا 24 واں فائنل ہے اور وہ اسے جیتنے کے خواہشمند ہیں۔

جیسس نے پریس کانفرنس میں کہا: "ہم ٹورنامنٹ میں بہترین جارحانہ انداز میں ہیں، حالانکہ ہمارے پاس کوئی حقیقی حملہ آور کھلاڑی نہیں ہے۔" انہوں نے مزید کہا: "ہم نے تکنیکی اعتبار سے ایک اعلیٰ معیار کے کھیل کا مظاہرہ کیا اور اگرچہ نکالے جانے کے بعد یہ کام ہمارے لیے مشکل ہوگیا تھا لیکن اس کے باوجود ہم نے دو گول کیے۔"

دوسری جانب، الشباب کلب کے ہالینڈی کوچ مارسل کیزر نے پریس کانفرنس میں کہا: "تمام کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ان پر الزام نہیں لگایا جا سکتا۔" انہوں نے مزید کہا: "آنے والے وقت میں ہم مزید اچھے کھلاڑیوں کو سائن کر کے ٹیم کو مضبوط بنائیں گے۔" انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا،:"الہلال کے دوسرے گول نے میچ کا فیصلہ کر دیا، جب کہ ہم میچ کے پہلے دس منٹوں میں ہم ٹھیک دکھائی نہیں دے رہے تھے۔"

الہلال ٹیم نے طائف کے کنگ فہد اسپورٹس سٹی سٹیڈیم میں ہونے والی میچ میں الشباب کو (3-1) سے شکست دے کر عرب کلبوں کے کنگ سلمان کپ کے فائنل میچ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اب وہ ہفتے کے روز فائنل میں طائف کے کنگ فہد اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں النصر کی ٹیم کا سامنا کرے گی۔

جمعرات-23 محرم الحرام 1445ہجری، 10 اگست 2023، شمارہ نمبر[16326]

میسی سعودی عرب میں "آخری مقابلے" کے لیے تیار.... اور ان کا پھولوں اور بخور سے استقبال

ارجنٹائن کے لیجنڈ کھلاڑی اپنی ٹیم کے ساتھ سیزن کپ میں حصہ لینے کے لیے ریاض آمد پر (ریاض سیزن)

سعودی عرب کے "الہلال" اور "النصر" کلبوں کے ساتھ ریاض سیزن کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کی تیاری کے دوران قدیم سعودی روایات کے رنگ میں استقبال کے لیے آئے شائقین کے ہجوم کے درمیان انٹر میامی کا وفد ارجنٹائن کے لیجنڈ کھلاڑی لیونل میسی کی قیادت میں سعودی دارالحکومت ریاض کے ہوائی اڈے پر اترا۔

وفد کا پرتپاک استقبال امریکن کلب کے رنگوں سے مزین گلاب پھولوں کے گلدستوں، سعودی کافی اور بخور سے کیا گیا، اور کلب کے اراکین نے بہت جلد اپنے آپ کو فراخدلانہ مہمان نوازی اور قدیم سعودی روایات کے درمیان پایا۔

اسپورٹس سیزن کے لوگو والی ایک بس نے وفد کے اراکین کو ہوائی اڈے سے ان کی رہائش گاہ تک پہنچایا۔

خیال رہے کہ "ریاض سیزن" نے پہلے 2023 کے سیزن کپ کے میچوں کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا کہ امریکی کلب انٹر میامی، الہلال اور النصر کلب بہت سے بین الاقوامی فٹبال اسٹارز کے ساتھ شرکت کریں گے۔(...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]