سعودی لیگ نے برازیل کے نیمار کے لیے اپنے بازو کھول دیئے

نیمار کے آنے سے سعودی لیگ کا جوش دوبالا ہو جائے گا (رائٹرز)
نیمار کے آنے سے سعودی لیگ کا جوش دوبالا ہو جائے گا (رائٹرز)
TT

سعودی لیگ نے برازیل کے نیمار کے لیے اپنے بازو کھول دیئے

نیمار کے آنے سے سعودی لیگ کا جوش دوبالا ہو جائے گا (رائٹرز)
نیمار کے آنے سے سعودی لیگ کا جوش دوبالا ہو جائے گا (رائٹرز)

سعودی لیگ ایک اور عالمی ہیوی ویٹ بارسلونا کے سابق اسٹار اور موجودہ پیرس سینٹ جرمین کے اسٹار کھلاڑی برازیل کے نیمار کو الہلال کلب کے ساتھ اس تاریخی معاہدے  کے تحت حاصل کرنے کی تیاری کر رہی ہے جسے دنیا بھر کے فٹ بال شائقین قریب سے دیکھ رہے ہیں۔

چند گھنٹے باقی ہیں جب "چھوٹا جونیئر" یا "جادوگر" یا "ماہر" دوسرے ستاروں اور ماہر کھلاڑیوں سے ملے گا جو سعودی لیگ میں شریک ہیں اور ان میں سرفہرست رونالڈو اور بینزیما ہیں، جب کہ الہلال کا ایک وفد رسمی طور پر اس بڑے معاہدے کو مکمل کرنے کے لیے فرانس کے دارالحکومت پیرس کی طرف اپنا رخت سفر باندھ چکا تھا۔

جب بین الاقوامی اسٹار کھلاڑی نیمار نے الہلال کے لیے باضابطہ طور پر کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی اور سعودی اسٹیڈیم میں نظر آنے کے آپشن کا خیرمقدم کیا تو الہلال کلب نے انہیں اپنی صفوں میں منتقل کرنے کے لیے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ ایک حتمی معاہدہ طے کیا۔ جب کہ وہ بارسلونا اور پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ یورپی اسٹیڈیم میں اپنے کیریئر کا طویل وقت گزارہ ہے۔

باخبر ذرائع نے "الشرق الاوسط" کو بتایا کہ معاہدے کی مدت دو سال ہے، جبکہ فرانسیسی کلب کو اس معاہدے سے تقریباً 90 ملین یورو ملیں گے، اس کے علاوہ کھلاڑی کے لیے مختص سالانہ تنخواہ 160 ملین یورو سے زیادہ ہے۔(...)

منگل-28 محرم الحرام 1445ہجری، 15 اگست 2023، شمارہ نمبر[16331]

افریقہ کپ میں "ہاتھی اپنی موت سے واپس لوٹ آئے" کے عنوان سے کہانی مکمل

کوٹ ڈی آئیور کے کھلاڑی کانٹینینٹل کپ میں اپنی فتح کا جشن مناتے ہوئے (اے پی)

آئیوری کوسٹ نے اپنی سرزمین پر اپنی ہی میزبانی میں منعقدہ افریقی کپ کے  فائنل میں اتوار کے روز ابیدجان میں نائیجیریا پر 2-1 سے کامیابی حاصل کر کے اپنی متاثر کن کہانی مکمل کر لی اور گویا "موت سے" واپس لوٹ کر آخر کار اپنی تاریخ میں تیسری بار یہ ٹائٹل جیت لیا۔

مقابلے کے پہلے ہاف میں آئیوری کوسٹ گول کرنے کے علاوہ ہر چیز میں بہترین تھا، جیسا کہ نائیجیریا نے (38) نمبر شرٹ پہنے اپنے کپتان ٹروسٹ ایکونگ کے ذریعے کارنر کک سے گول کرکے تقریباً اپنے پہلے موقع سے فائدہ اٹھایا۔ لیکن دوسرے ہاف میں، قسمت "ہاتھیوں" کی ٹیم (کوٹ ڈی آئیور) پر مہربان ہوئی، اور اس دوران پہلا گول سعودی الاہلی کلب کے کھلاڑی فرینک کیسیئر (62 نمبر والی شرٹ) نے کیا اور دوسرا گول جرمن بوروسیا ڈورٹمنڈ کلب کے کھلاڑی اور کینسر کے مرض سے صحتیابی پانے والے اسٹرائیکر سیبسٹین ہالر نے کیا، اس طرح 1992 اور 2015 کے بعد اب تیسری بار یہ ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئی۔

اگرچہ آئیوری کوسٹ نے فائنلز کا آغاز کیا، لیکن اسے ایک کے بعد ایک دھچکا لگا اور ان میں استوائی گنی کے خلاف ذلت آمیز شکست نے اسے نظریاتی طور پر دو نقصانات کے ساتھ گروپ مرحلے سے باہر کر دیا، جن میں سے ایک خاص طور پر نائجیریا کے خلاف 0-1 سے شکست بھی تھی۔ مراکش نے زامبیا کو شکست دے کر گویا اسے ایک تحفہ دیا، یوں اس نے تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی چار بہترین ٹیموں میں سے بدترین ٹیم کے طور پر کوالیفائی کر لیا۔

پیر-02 شعبان 1445ہجری، 12 فروری 2024، شمارہ نمبر[16512]