حال ہی میں سعودی عرب کے الہلال کلب میں شامل ہونے والے کھلاڑی نیمار نے کہا ہے کہ جب کرسٹیانو رونالڈو سعودی پروفیشنل فٹ بال لیگ میں گئے تو انہیں "پاگل" کہا گیا، لیکن مقابلے میں اضافے اور تیزی نے تجربے کے برعکس ثابت کر دیا۔
الہلال نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اس نے فرانسیسی چیمپئن پیرس سینٹ جرمین سے نیمار کے ساتھ دو سیزن کے لیے معاہدہ کر لیا ہے، لیکن معاہدے کی مالی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔
تاہم، پریس رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا الہلال کلب، نیمار کو دو سیزن کے لیے 160 ملین یورو (175 ملین ڈالر) ادا کرے گا۔
نیمار نے سعودی لیگ میں اپنی آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے براعظم یورپ کے بڑے بڑے ناموں، جن میں ریال میڈریڈ کے گولڈن بال جیتنے والے کریم بنزیما اور لیورپول کے اسٹرائیکر ان کےہم وطن روبرٹو فرمینو شامل ہیں، کی سعودی لیگ میں شمولیت سے مقابلے کی فضا پیدا ہونے کی جانب اشارہ کیا۔
یہ منتقلی کا سلسلہ رونالڈو کے مانچسٹر یونائیٹڈ سے گزشتہ سیزن میں موسم سرما کی منتقلی کے دوران سعودی کلب النصر میں شمولیت کے بعد شروع ہوا۔ (...)
جمعرات-01 صفر 1445ہجری، 17 اگست 2023، شمارہ نمبر[16333]