"سفید دھوئیں" کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹوں میں محتاط حرکت

"سفید دھوئیں" کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹوں میں محتاط حرکت
TT

"سفید دھوئیں" کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹوں میں محتاط حرکت

"سفید دھوئیں" کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹوں میں محتاط حرکت

بدھ کے روز عالمی منڈیوں میں احتیاط کا راج رہا، جب کہ سرمایہ کار امریکی قرض کی حد سے متعلق مذاکرات کی راہداریوں سے "سفید دھوئیں" کا انتظار کر رہے ہیں، جس میں منگل کی شام تک کوئی خاص پیش رفت دیکھنے میں نہیں آئی۔امریکی صدر جو بائیڈن اور کانگریس کے ریپبلکنز کے نمائندوں نے منگل کی رات کسی فیصلے تک پہنچے بغیر قرض کی حد سے متعلق مذاکرات کا ایک اور سیشن ختم کر دیا، جب کہ حکومت کی 31.4 ٹریلین ڈالر کی قرض لینے کی حد میں اضافے کی آخری تاریخ بھی قریب آ رہی ہے۔سرمایہ کار بڑی حد تک خطرناک سرمایہ کاری کرنے سے گریز کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے خبردار کیا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس یکم جون تک اپنے ذمہ تمام ادائیگیوں کے لیے شاید رقم جمع نہیں ہو سکے گی۔امریکہ میں مذاکرات کے جمود کے ساتھ یورپی اسٹاک مارکیٹوں میں فروخت کی ایک نئی لہر دیکھنے میں آئی ہے، جب کہ برطانیہ میں بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے ساتھ ساتھ لگژری اشیاء کے اسٹاک میں مزید نقصانات دیکھنے میں آئے ہیں، جو کہ خطرناک صورتحال کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے۔ (...)

جمعرات - 5 ذی القعدہ 1444 ہجری - 25 مئی 2023ء شمارہ نمبر [16249]



نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]