شام میں گندم زندگی کی جانب لوٹ رہی ہے۔۔۔ اور جنگ کی باقیات سے کسانوں کے منافع میں کمی

شام کے مختلف علاقوں میں اس سال گندم کے سیزن میں بڑی کثرت دیکھنے میں آئی... اور قیمتوں میں بڑا فرق (گیٹی)
شام کے مختلف علاقوں میں اس سال گندم کے سیزن میں بڑی کثرت دیکھنے میں آئی... اور قیمتوں میں بڑا فرق (گیٹی)
TT

اس سال موسم امید افزا لگ رہا ہے؛ سنہری پیلی بالیوں سے ڈھکے گندم کے کھیت برسوں کی خشک سالی کے بعد ایک بھرپور اور سب سے اہم فصل کی زندگی کی جانب واپسی کا پیغام دیتے ہیں۔ تاہم، شامی حکومت کی جانب سے فصلوں کی خریداری کے لیے تجویز کردہ قیمتوں پر کسانوں کی جانب سے شدید اعتراض کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خاص طور پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں شامی لیرا کی شرح مبادلہ میں نمایاں کمی کی روشنی میں گزشتہ سال کی قیمتیں بہتر تھیں۔

کسانوں کا اعتراض صرف شامی حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں میں نہیں ہے، جو ملک میں گندم کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، بلکہ ان اعتراضات میں ملک کے وسیع تر ایسے علاقے بھی شامل ہیں جو حکومتی کنٹرول سے باہر ہیں، چاہے یہ ملک کے شمال مشرقی علاقے ہوں یا شمال مغربی علاقے، جہاں کے حکام فصلوں کو بڑے پیمانے پر کنٹرول کرتے ہیں ناکہ شامی حکومت۔

"الشرق الاوسط" نے تین رپورٹوں کے ذریعے شام میں گندم کی فائل کو کھولا: ملک کے شمال مشرق میں واقع الحسکہ سے، جہاں "شامی ڈیموکریٹک فورسز" کے زیر تسلط "خود مختار انتظامیہ" ہے، شمال مغربی شام میں ادلب کا علاقہ، جہاں "سیرین لبریشن فرنٹ" کی "نجات کی حکومت" کا کنٹرول ہے، اور دمشق کا علاقہ، جہاں شامی حکومت کا صدر دفتر ہے۔ (...)

پیر - 16 ذوالقعدہ 1444 ہجری - 05 جون 2023ء شمارہ نمبر [16260]

میامی 22 فروری کو "فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو" کی "ترجیحی" سربراہی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے

سعودی "فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو" فاؤنڈیشن رواں ماہ فروری کی 22 اور 23 تاریخ کو امریکی شہر میامی میں دوسری بار اپنی سالانہ "ترجیحی" سربراہی کانفرنس بعنوان "نئی سرحدوں کے کنارے پر" کا انعقاد کرے گی۔

سربراہی اجلاس انٹرایکٹو پروگرام سے بھرپور ہے جو فاؤنڈیشن کے اراکین کے علاوہ رہنماؤں، سرمایہ کاروں، ایگزیکٹو مینجرز، تاجروں، اسکالرز، ثقافتی شخصیات اور میڈیا کے لیے ایک اہم عالمی پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔(...)

جمعرات-27 رجب 1445ہجری، 08 فروری 2024، شمارہ نمبر[16508]