"آرامکو" اور "ٹوٹل" کے درمیان 11 بلین ڈالر کے معاہدے

انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن کنٹریکٹس دینے کے لیے "آرامکو" اور "ٹوٹل انرجی" کے مابین معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کا منظر (الشرق الاوسط)
انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن کنٹریکٹس دینے کے لیے "آرامکو" اور "ٹوٹل انرجی" کے مابین معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب کا منظر (الشرق الاوسط)
TT

سعودی معیشت میں پیٹرو کیمیکل سیکٹر کے کردار کو مضبوط بنانے کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے سعودی کمپنی "آرامکو" اور فرانسیسی کمپنی "ٹوٹل انرجی" نے کل بروز ہفتہ مملکت سعودی عرب کے مشرق میں واقع "امیرال" کمپلیکس کے لیے 11 بلین ڈالر کے انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور تعمیراتی معاہدوں کا اعلان کیا۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں ہے کہ جب ریاض مستقبل کے لیے پیٹرو کیمیکل مصنوعات کو فروغ دینے اور مائع اشیاء کو کیمیکلز میں تبدیل کرنے کے لیے کوشاں ہے، جبکہ توقع کی جاتی ہے کہ یہ "وژن 2030" کے مطابق ملک میں صنعتی نظام کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالے گا۔ (...)

ہفتہ 07 ذی الحج 1444 ہجری - 25 جون 2023ء شمارہ نمبر [16280]

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]