لبنانی "مرکزی بینک" گورنر کے نائبوں نے دستبردار ہونے کی دھمکی دے دی

بیروت میں بینک آف لبنان کے صدر دفتر کے سامنے مظاہرین (رائٹرز)
بیروت میں بینک آف لبنان کے صدر دفتر کے سامنے مظاہرین (رائٹرز)
TT

لبنانی "مرکزی بینک" گورنر کے نائبوں نے دستبردار ہونے کی دھمکی دے دی

بیروت میں بینک آف لبنان کے صدر دفتر کے سامنے مظاہرین (رائٹرز)
بیروت میں بینک آف لبنان کے صدر دفتر کے سامنے مظاہرین (رائٹرز)

رواں ماہ کے آخر میں لبنان کے مرکزی بینک کے گورنر کے عہدے کی آسامی میں آنے والی اہم تبدیلی پر سیاسی حلقے اس وقت حیران ہوگئے جب بینکنگ اور مالیاتی حلقوں کی طرف سے گورنر ریاض سلامہ کے بعد چار نائبوں کی جانب سے مشترکہ بیان میں ان کی جگہ تعیناتی کا مطالبہ کیا گیا۔

بینکنگ کے ایک سینیئر اہلکار نے "الشرق الاوسط" کو بیان کی وضاحت کی کہ یہ بیان ان کے مستعفی ہونے یا گورنر کے نائبین کے طور پر اپنے فرائض کی انجام دہی سے باز رہتے ہوئے دستبردار ہونے کی تنبیہ ہے۔ جیسا کہ انہوں نے "مناسب کارروائی" کرنے کی دھمکی کے دیتے ہوئے وزراء کونسل کے ذریعے  مرکزی بینک کے گورنر کی تقرری کی ضرورت پر زور دیا۔

"الشرق الاوسط" کی معلومات کے مطابق، گورنر کے نائبین نے موجودہ حالات کی روشنی میں پہلے اپنے سیاسی اور فرقہ وارانہ حوالوں سے مانیٹری اتھارٹی میں چوٹی پر موجود خلاء سے نمٹنے کی مشکل سے آگاہ کیا تھا، اور خاص طور پر نئے صدر کے انتخاب کے حوالے سے سیاسی میدان میں بڑی پیچیدگیاں پائی جاتی ہیں، جو مرکزی بینک کی ذمہ داریوں کے بوجھ کے حجم کو دوگنا کر دیتا ہے۔ (...)

جمعہ 19 ذی الحج 1444 ہجری - 07 جولائی 2023ء شمارہ نمبر [16292]



نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]