"فیڈرل بینک" کا شرح سود میں 25 اساسی پوائنٹس کا اضافہ، جو کہ 2001 کے بعد بلند ترین سطح ہے

افراط زر اب بھی 2 فیصد سے بہت زیادہ ہے... اور ہم اسے ہدف پر واپس لانے کے لیے پرعزم ہیں: پاول

فیڈرل ریزرو بینک کے گورنر پریس کانفرنس کے دوران (امریکی مرکزی بینک کی ویب سائٹ)
فیڈرل ریزرو بینک کے گورنر پریس کانفرنس کے دوران (امریکی مرکزی بینک کی ویب سائٹ)
TT

"فیڈرل بینک" کا شرح سود میں 25 اساسی پوائنٹس کا اضافہ، جو کہ 2001 کے بعد بلند ترین سطح ہے

فیڈرل ریزرو بینک کے گورنر پریس کانفرنس کے دوران (امریکی مرکزی بینک کی ویب سائٹ)
فیڈرل ریزرو بینک کے گورنر پریس کانفرنس کے دوران (امریکی مرکزی بینک کی ویب سائٹ)

وسیع پیمانے پر یہ توقع کی جا رہی تھی کہ امریکی ریزرو بینک شرح سود میں 25 اساسی پوائنٹس کے نئے اضافے کو منظوری دے گا، جس سے تقریباً 22 سالوں میں یہ اپنی بلند ترین سطح تک پہنچ جائے گا۔ جب کہ اس نے مزید اضافے کے لیے دروازہ کھلا چھوڑ دیا ہے۔

اس اضافے سے شرح سود 5.25 فیصد سے 5.50 فیصد کے درمیان پہنچ گئی ہے، جو 2022 کے آغاز سے اب تک گیارہواں اضافہ ہے۔ اور یہ وفاقی فنڈز کی شرح سود کو جنوری 2001 کے بعد سے اپنی بلند ترین سطح پر لے جائے گا۔

شرح میں یہ اضافہ جون میں ایک توقف کے بعد ہے، جس کا مقصد اضافے کی رفتار کو کم کرنا تھا کیونکہ شرح سود ایک ایسی سطح تک پہنچ چکی تھی کہ جس کے بارے میں خیال تھا کہ یہ مہنگائی کو 2 فیصد کے ہدف پر رفتہ رفتہ واپس لانے کے لیے کافی رکاوٹ بنے گی۔

لیکن سوال یہ ہے کہ اس اضافے کے بعد کیا ہوگا؟ ستمبر کے اجلاس کا کیا ہوگا؟ کیا فیڈرل ریزرو اپنی سخت پالیسی جاری رکھے گا یا نہیں؟ فیڈ پالیسی ساز تقریباً متفقہ طور پر یقین رکھتے ہیں کہ افراط زر بہت زیادہ ہے، لیکن اس پر طویل سفر کرنا ایک ایسی معیشت کے لیے خطرات کا باعث ہے جس کے بارے میں بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ یہ کم از کم ایک معتدل کساد بازاری کی طرف جا رہی ہے۔

جون میں سالانہ افراط زر کی شرح 3 فیصد تک گرنے کے ساتھ - جو ایک سال پہلے 9.1 فیصد تھی - یہ خطرہ بڑھ رہا ہے کہ فیڈرل ریزرو غیر ضروری طور پر معیشت کو افراط زر میں دھکیل سکتا ہے۔(...)

جمعرات-09محرم الحرام 1445ہجری، 27 جولائی 2023، شمارہ نمبر[16212]

44 سرکاری اور نجی ادارے سعودی ساحلوں پر ماحولیاتی خطرات کی نگرانی کر رہے ہیں

جازان کے علاقے میں قائم کردہ پابندیوں کے منصوبے کا منظر (الشرق الاوسط)

سعودی عرب کے 44 سرکاری اور نجی اداروں نے سعودی ساحلوں پر کسی بھی ماحولیاتی خطرات کی نگرانی کے لیے اپنی تیاری کا اظہار کیا ہے، اور یہ ایسے وقت میں ہے کہ جب قومی مرکز برائے ماحولیاتی نگرانی نے "رسپانس 13" کے نام سے تیل اور نقصان دہ مادوں کے اخراج سے نمٹنے کے لیے منصوبہ بند اہداف کے حصول کا اعلان کیا ہے۔

مفروضے کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ حکام کے الرٹ رہنے کی صلاحیتوں کو یقینی بنانا ہے، تاکہ تیل یا نقصان دہ مادوں کے اخراج کی صورت میں سعودی عرب کے سمندری اور ساحلی ماحول کو لحق خطرات سے نمٹا جا سکے۔

یہ اپنی نوعیت کی تیرھویں مشقیں ہیں جو کل منگل کے روز سعودی عرب کے جنوبی علاقے جازان میں کی گئیں، جو کہ سرکاری اور نجی اداروں کی شرکت کے ساتھ مملکت کے قومی منصوبوں کے ضمن میں  تمام ساحلوں پر منعقدہ اسی نوعیت کی مشقوں کے تسلسل میں ہے۔

"رسپانس 13" کے منصوبے کے رہنما انجینئر راکان القحطانی نے "الشرق الاوسط" کو تصدیق کی کہ اس منصوبے پر کام کرنے والے مختلف شعبوں کے ماہرین کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار سے زائد ہے، جو ماحولیات، تکنیک، سیکیورٹی، طبی عملے اور صنعتی حفاظتی سہولیات وغیرہ پر مشتمل ہیں۔ (...)

بدھ-04 شعبان 1445ہجری، 14 فروری 2024، شمارہ نمبر[16514]