افراط زر کا بڑھتا ہوا خطرہ شرح سود میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے: "فیڈرل رپورٹ"

فیڈرل ریزرو بلڈنگ (امریکی مرکزی بینک کی ویب سائٹ)
فیڈرل ریزرو بلڈنگ (امریکی مرکزی بینک کی ویب سائٹ)
TT

افراط زر کا بڑھتا ہوا خطرہ شرح سود میں مزید اضافے کا باعث بن سکتا ہے: "فیڈرل رپورٹ"

فیڈرل ریزرو بلڈنگ (امریکی مرکزی بینک کی ویب سائٹ)
فیڈرل ریزرو بلڈنگ (امریکی مرکزی بینک کی ویب سائٹ)

امریکہ کے فیڈرل ریزرو بینک کے شرکاء کے مطابق فیڈرل ریزرو حکام نے اپنے حالیہ اجلاسوں میں افراط زر کی رفتار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حالات تبدیل نہیں ہوتے تو ایسی صورت میں مستقبل میں شرح میں مزید اضافہ ضروری ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ جولائی میں دو روز تک جاری رہنے والے اجلاسوں کے نتیجے میں شرح سود میں ایک چوتھائی پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔

تاہم، بات چیت سے ظاہر ہوتا ہے کہ زیادہ تر اراکین اس بات پر فکر مند ہیں کہ افراط زر کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور اس کے لیے شرح سود کا تعین کرنے والی فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی سے اضافی سخت اقدامات کے مطالبے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

"کمیٹی کے طویل مدتی ہدف سے مہنگائی اب بھی کافی اوپر ہونے اور اس سے لیبر مارکیٹ کے تنگ ہونے پر زیادہ تر شرکاء  افراط زر میں بڑے اضافے کے خطرات کو دیکھ رہے ہیں، جس کے لیے اجلاس کے خلاصے کے مطابق مانیٹری پالیسی کو مزید سخت کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔" (...)

جمعرات-01 صفر 1445ہجری، 17 اگست 2023، شمارہ نمبر[16333]



نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]