ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کل پیر کے روز بیان دیا کہ ترکی میں مہنگائی میں اضافہ عارضی ہے اور حکومت روزمرہ اشیاء کی بلند قیمتوں سے نمٹنے کے لیے اقدامات پر بات چیت کر رہی ہے۔
"رائٹرز" نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اردگان نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد مزید کہا کہ کچھ اقتصادی اشاریے بہتری کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے ترک عوام سے کہا کہ وہ صبر سے کام لیں اور حکومت پر اعتماد رکھیں۔
خیال رہے کہ ترکی میں مہنگائی کی شرح جولائی میں بڑھ کر 47.8 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جب کہ توقع ہے کہ ٹیکسوں میں اضافے اور دیگر کرنسیوں کے مقابلے ترک لیرا کی قدر میں کمی کی وجہ سے سال کے آخر تک یہ شرح تقریباً 60 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
منگل-06 صفر 1445ہجری، 22 اگست 2023، شمارہ نمبر[16338]