نجی شعبے میں خلیجی رہنماؤں کی دلچسپی اقتصادی انضمام میں اضافہ کرتی ہے: البدیوی

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی آج یمن کے دورے کا آغاز کر رہے ہیں، جو تقریبا آٹھ سال میں ان كا پہلا دورہ ہے (الشرق الاوسط)
خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی آج یمن کے دورے کا آغاز کر رہے ہیں، جو تقریبا آٹھ سال میں ان كا پہلا دورہ ہے (الشرق الاوسط)
TT

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل جاسم البدیوی نے جمعرات کے روز کہا کہ خلیج تعاون کونسل ممالک کے رہنما مشترکہ عمل کے فریم ورک میں ان کے درمیان اقتصادی انضمام کو بڑھانے کے لئے نجی شعبے پر بہت توجہ دیتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات عمان کے شہر صلالہ میں تجارت و صنعت کے وزراء اور خلیجی ممالک کی کونسلز اور چیمبرز کے سربراہان کے درمیان مشاورتی اجلاس میں شرکت کے دوران کہی۔ البدیوی نے اشارہ کیا کہ اس اجلاس کا مقصد وزارتوں اور چیمبرز آف کامرس کے درمیان مشترکہ تعاون کو بڑھانے کی کوشش کرنا ہے تاکہ معیشتوں کی نمو میں مدد ملے۔ اس کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کو درپیش چیلنجوں اور رکاوٹوں کو دور کرنا اور ایسے اقدامات تجویز کرنا جو اس کی خدمت کریں تاکہ خلیجی اقتصادی انضمام کو گہرا کر کے ان کے مابین اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ کرنے میں مدد ملے۔

انہوں نے کہا کہ تجارتی و صنعتی تعاون کمیٹیوں کے اجلاس میں زیر بحث اور جائزہ لینے والے موضوعات اور جو فیصلے کیے گئے ہیں ان کے بارے میں یونینز اور چیمبرز کی کونسلوں کے سربراہوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کام کو بڑھانے، علاقائی تجارت کو فروغ دینے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور پرائیویٹ اداروں کی حمایت میں اپنا کردار ادا کریں گے۔(...)

جمعہ-30 صفر 1445ہجری، 15 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16362]

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]