"لوسیڈ" سعودی عرب میں پہلی الیکٹرک کار فیکٹریوں کا آغاز کر رہا ہے

"سرمایہ کاری" اور "صنعت" کے وزراء اور "انوسٹمنٹ فنڈ" کے گورنر فیکٹری ورکرز کے ہمراہ تیار کردہ نئی کار کے ساتھ (تصویر از: غازی مہدی)
"سرمایہ کاری" اور "صنعت" کے وزراء اور "انوسٹمنٹ فنڈ" کے گورنر فیکٹری ورکرز کے ہمراہ تیار کردہ نئی کار کے ساتھ (تصویر از: غازی مہدی)
TT

الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی "لوسیڈ" نے گورنریٹ رابغ (مغربی سعودی عرب) کے کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں اپنی فیکٹری کا افتتاح کیا، جو ابھی فوری طور پر تقریباً 5,000 گاڑیاں تیار کرنا شروع کر دے گی، جو آہستہ آہستہ بڑھ کر 150,000 تک پہنچ جائے گی۔

یہ گروپ اپنی پہلی اور جدید بین الاقوامی مینوفیکچرنگ سہولت (AMP-2) میں اپنی "لوسیڈ ایئر الیکٹرک" کاروں کو اسمبلنگ شروع کرے گا اور اپنے پہلے مرحلے میں یہ سالانہ 5000 "لوسیڈ" کاریں اسمبل کرے گا۔ جب کہ مستقبل میں اپنی تکمیل ہونے پر اسمبلنگ کی سہولت سمیت پوری مینوفیکچرنگ کرے گا اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فیکٹری سالانہ 155,000 الیکٹرک کاریں تیار کر سکے گی۔

"لوسیڈ" اپنی مینوفیکچرنگ کی سہولت کے ذریعے سعودی ماہرین کے لیے ملازمت کے نئے مواقع فراہم کرے گی اور مملکت میں کاروں کی فراہمی کی سپلائی چین کی ترقی میں معاونت کرے گی۔

سال 2023 میں دنیا کی بہترین لگژری کار کا ایوارڈ جیتنے والے "لوسیڈ گروپ" نے باضابطہ طور پر سعودی عرب میں پہلی آٹوموبائل فیکٹری کھول لی ہے، جو "لوسیڈ ایئر الیکٹرک" کاروں کو لانچ کر کے لگژری الیکٹرک کاروں کا نیا معیار قائم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سرمایہ کاری کے وزیر انجینئر خالد الفالح نے افتتاح کے بعد کہا کہ، آنے والے عرصے میں سعودی عرب "سائر" کار فیکٹری کا آغاز کرے گا، جو کہ "لوسیڈ" فیکٹری سے دوگنے سائز کی ہو گی، جو کہ سعودی عرب میں اپنا کام شروع کرنے کے لیے بات چیت کرنے والی دیگر بین الاقوامی کمپنیوں کے علاوہ ہیں۔ (...)

جمعرات-13 ربیع الاول 1445ہجری، 28 ستمبر 2023، شمارہ نمبر[16375]

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]