ایس ٹی سی ریاض سیزن کی اسپانسر شپ کی تجدید 92 ملین ریال میں کر رہا ہے

ایس ٹی سی کی اسپانسر شپ کی مالیت 92 ملین ریال سے تجاوز کرگئی، جو کہ سیزن کا مہنگا ترین معاہدہ شمار ہوتا ہے (آرکائیوز)
ایس ٹی سی کی اسپانسر شپ کی مالیت 92 ملین ریال سے تجاوز کرگئی، جو کہ سیزن کا مہنگا ترین معاہدہ شمار ہوتا ہے (آرکائیوز)
TT

سعودی عرب میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین مشیر ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ نے سعودی ایس ٹی سی گروپ کو 2023 کے ریاض سیزن کی اسپانسر شپ پھر سے تجدید کرنے پر مبارکباد دی۔آل شیخ نے وضاحت کی کہ اسپانسر شپ کی مالیت 92 ملین ریال سے زیادہ ہے جو کہ سیزن کا مہنگا ترین معاہدہ ہے۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین شہزادہ محمد بن خالد العبداللہ الفیصل کی نمائندگی کرنے والی ادارتی کونسل اور نیشنل گروپ کے سی ای او علیان الوتید کا شکریہ ادا کیا۔

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]