متحدہ عرب امارات اور جارجیا کا دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرکے 1.5 بلین ڈالر سالانہ کرنے کا ہدف مقرر

جو کہ پانچ سال کے اندر جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے ذریعے ہے

شیخ محمد بن راشد اور جارجیا کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان جامع شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی (وام)
شیخ محمد بن راشد اور جارجیا کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان جامع شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی (وام)
TT

متحدہ عرب امارات اور جارجیا کا دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرکے 1.5 بلین ڈالر سالانہ کرنے کا ہدف مقرر

شیخ محمد بن راشد اور جارجیا کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان جامع شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی (وام)
شیخ محمد بن راشد اور جارجیا کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان جامع شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی (وام)

متحدہ عرب امارات اور جارجیا نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد 5 سال کے اندر غیر تیل کی تجارت کو 481 ملین ڈالر سے دوگنا کرکے 1.5 بلین ڈالر سالانہ کرنا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا: "جارجیا کے ساتھ جامع اقتصادی شراکت داری ہماری اقتصادی ترقی کی حوصلہ افزائی کے لیے اور دوست ممالک کے ساتھ تجارت و سرمایہ کاری کے تبادلے کے لیے ہمارے مستقل نقطہ نظر کی عکاسی کرتی ہے، جو کہ بین الاقوامی تجارت کو بحال کرنے اور عالمی معیشت کو موجودہ چیلنجوں کا سامنا کرنے میں ہمیں مدد فراہم کرے گا۔"

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]