اسرائیلی شیکل 2015 کے بعد ڈالر کے مقابلے میں اپنی کم ترین سطح پر

اسرائیلی شیکل (آرکائیو)
اسرائیلی شیکل (آرکائیو)
TT

اسرائیلی شیکل 2015 کے بعد ڈالر کے مقابلے میں اپنی کم ترین سطح پر

اسرائیلی شیکل (آرکائیو)
اسرائیلی شیکل (آرکائیو)

اسرائیلی شیکل کی کل پیر کے روز شرح تبادلہ 2015 کے بعد ڈالر کے مقابلے میں اپنی کم ترین سطح پر آ گئی، جب ایک ڈالر کی قیمت 4 شیکل تک پہنچ گئی۔ کیونکہ سرمایہ کاروں کو اسرائیل کی "اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس)" کے ساتھ جاری جنگ کے بارے میں تشویش ہے۔

7 اکتوبر کو لڑائی کے آغاز کے بعد سے، شیکل کی قیمت میں ڈالر کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی اور تازہ ترین لین دین میں یہ قیمت 0.6 فیصد گر کر 3.9980 فی ڈالر پر آ چکی ہے۔

منگل-02 ربیع الثاني 1445ہجری، 17 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16394]



نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]