ہمیں عالمی معیشت کی ترقی کے لیے تیل کی ایک مستحکم اور کم اتار چڑھاؤ والی منڈی بنانا چاہیے: سعودی وزیر توانائی

انہوں نے کہا کہ مملکت تبدیلی کے عمل میں ایک نمونہ بننا چاہتی ہے۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان "فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو" کانفرنس میں شرکت کے دوران (الشرق الاوسط)
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان "فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو" کانفرنس میں شرکت کے دوران (الشرق الاوسط)
TT

ہمیں عالمی معیشت کی ترقی کے لیے تیل کی ایک مستحکم اور کم اتار چڑھاؤ والی منڈی بنانا چاہیے: سعودی وزیر توانائی

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان "فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو" کانفرنس میں شرکت کے دوران (الشرق الاوسط)
شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان "فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو" کانفرنس میں شرکت کے دوران (الشرق الاوسط)

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے تصدیق کی ہے کہ تیل کی تجارت کا حجم دو ٹریلین ڈالر تک ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں تیل کی مستحکم اور کم اتار چڑھاؤ والی منڈی بنانا چاہیے تاکہ اس سے عالمی معیشت کو ترقی اور خوشحالی میں مدد ملے۔

سعودی وزیر نے آنے والے سالوں میں عالمی توانائی کے شعبہ میں تیل اور گیس کے تسلسل کی ایک بار پھر توثیق کرتے ہوئے آئل کمپنی کے بعض ایسے بڑے سودوں پر روشنی ڈالی جس نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہائیڈرو کاربن یہاں رہنے کے لیے موجود ہیں۔

شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے وضاحت کی کہ مملکت کے پاس ایک ریکارڈ ہے جسے اجاگر کرنا ضروری ہے کہ وہ صرف توانائی کی منتقلی کے حصول کے لیے کوشاں نہیں ہے، بلکہ وہ ایک رول ماڈل بننے کی خواہش مند ہے کہ کیسے ہائیڈرو کاربن پر مبنی کاربن کی معیشت کو کئی سالوں تک قائم کیا جا سکتا ہے۔(...)

بدھ-10 ربیع الثاني 1445ہجری، 25 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16402]

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]