241 سرکاری خدمات "توکلنا" ایپلی کیشن کے نئے ورژن میں شامل

"سدایا" نے جمعرات کے روز ریاض میں نیا ورژن لانچ کیا

"سدایا" ٹیم کے قائدین اور نیشنل انفارمیشن سینٹر "توکلنا" کے سفر کے اعلان کے دوران (سدایا)
"سدایا" ٹیم کے قائدین اور نیشنل انفارمیشن سینٹر "توکلنا" کے سفر کے اعلان کے دوران (سدایا)
TT

241 سرکاری خدمات "توکلنا" ایپلی کیشن کے نئے ورژن میں شامل

"سدایا" ٹیم کے قائدین اور نیشنل انفارمیشن سینٹر "توکلنا" کے سفر کے اعلان کے دوران (سدایا)
"سدایا" ٹیم کے قائدین اور نیشنل انفارمیشن سینٹر "توکلنا" کے سفر کے اعلان کے دوران (سدایا)

"توکلنا" ایپلی کیشن کو "کورونا" وبائی مرض کے دوران اور سرکاری خدمات کو آسان بنانے کے علاوہ روزمرہ کے کام کو مکمل کرنے کے لیے ایک ورچوئل پلیٹ فارم کے طور پر اس کے کام کرنے کے کامیاب سفر کے بعد سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی "سدایا" (SDAIA) نے پلیٹ فارم کا ایک نیا اور ترقی یافتہ ورژن لانچ کیا ہے۔ جس میں ڈیجیٹل سرکاری خدمات کی ترقی کو جاری رکھتے ہوئے صارفین کو تقریباً 241 سرکاری خدمات تک مستحکم انداز میں رسائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

کل جمعرات روز "سدایا" ایپلیکیشن کا نیا ورژن لانچ کیا گیا، جو سعودی عرب کے اندر شہریوں، رہائشیوں اور زائرین کے لیے اپنی نئی تیار کردہ شکل میں استعمال کے لیے دستیاب ہے۔ ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب میں متعدد وزراء اور سرکاری ایجنسیوں کے شراکت داروں نے شرکت کی، اور اس دوران ایپلیکیشن  کے بارے میں تفصیلات بتائی گئیں کہ اس میں خدمات اور سہولیات کا ایک نیا نظام شامل ہے، جو صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹل سروس کی سطح کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا ہوگا۔(...)

جمعہ-12 ربیع الثاني 1445ہجری، 27 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16404]



نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]