ورلڈ ہیلتھ فورم نے گذشتہ دو دنوں کے دوران 92 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا مشاہدہ کیا، جس کا مقصد مملکت سعودی عرب میں صحت مند زندگی کو فروغ دینا اور صحت کے شعبے سمیت مختلف شعبوں میں تبدیلی کے اہداف کو حاصل کرنا اور خدمات کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی، تحقیق، اختراعات اور ڈیجیٹل حل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقعوں کو بڑھانا ہے۔ علاوہ ازیں طبی تعلیم اور تربیت کے ساتھ ساتھ لاجسٹک پروگراموں کے ذریعے تعلیم و تربیت میں سرمایہ کاری کرکے افرادی قوت کو تیار کرنا شامل ہے۔
مملکت کی جانب سے صحت کی خدمات کی کارکردگی و معیار کو بڑھانے اور صحت مند معاشرے کو تیار کرنے کی کوششوں میں حکومتی ایجنسیوں، اداروں، یونیورسٹیوں اور مقامی و بین الاقوامی کمپنیوں کے ایک گروپ کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط کیے گئے، علاوہ ازیں ان معاہدوں کا مقصد صحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کو بڑھانا اور طبی اختراعات اور ٹیکنالوجیوں کے ساتھ قدم ملا کر چلنا ہے، تاکہ صحت عامہ کے شعبہ کو بہتر بنا کر "وژن 2030" کے اہداف کا حصول ممکن ہو۔(...)
منگل-16 ربیع الثاني 1445ہجری، 31 اکتوبر 2023، شمارہ نمبر[16408]