"جی ایف ایچ" فنانشل گروپ نے 2023 کی تیسری سہ ماہی میں مسلسل نمو ریکارڈ کی

"جی ایف ایچ" نے کہا کہ گروپ کی آمدنی میں دوگنا اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران منافع میں مزید اضافہ ہوا (الشرق الاوسط)
"جی ایف ایچ" نے کہا کہ گروپ کی آمدنی میں دوگنا اضافہ ہوا، جس کی وجہ سے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران منافع میں مزید اضافہ ہوا (الشرق الاوسط)
TT

"جی ایف ایچ" فنانشل گروپ نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران 24.31 ملین ڈالر کے شیئر ہولڈرز سے منسوب خالص منافع کا اعلان کیا، جو 2022 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 24.06 ملین ڈالر کے مقابلے میں 1.04 فیصد کے اضافے اور مسلسل نمو کو ظاہر کرتا ہے۔

مالیاتی گروپ، جس کا صدر دفتر بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہے، نے کہا کہ بینکنگ کی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدنی ان اہم عوامل میں سے ایک تھی جس نے موجودہ سہ ماہی کے دوران گروپ کے منافع کو حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

تیسری سہ ماہی کے دوران مجموعی خالص منافع 8.58 فیصد کی کمی سے 23.86 ملین ڈالر رہا، جبکہ تیسری سہ ماہی کے دوران کل اخراجات 60 فیصد اضافے کے ساتھ 63.68 ملین ڈالر رہے۔

شیئر ہولڈرز سے منسوب خالص منافع میں 19.14 فیصد اضافہ ہوا اور تمام کاروباری خطوط کی جانب سے مضبوط شراکت کے نتیجے 2023 کے پہلے 9 مہینوں میں یہ 78.92 ملین ڈالر تک پہنچ گیا، جب کہ سال 2022 کے پہلے 9 مہینوں میں یہ 66.24 ملین ڈالر تھا۔

منگل-30 ربیع الثاني 1445ہجری، 14 نومبر 2023، شمارہ نمبر[16422]

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
TT

نامور بینکنگ کمپنی " روتھچلڈ اینڈ کو" کا ریاض میں اپنا دفتر کھولنے کا اعلان

کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)
کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر (واس)

"روتھچلڈ اینڈ کو" نے مملکت سعودی عرب میں اپنی سٹریٹجک توسیع کے ضمن میں اتوار کے روز دارالحکومت ریاض میں اپنے نئے دفتر کے افتتاح کا اعلان کیا، جس سے مشرق وسطیٰ میں اس کے وجود کو تقویت ملے گی۔

پیرس میں قائم اس بینکنگ کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یہ قدم مملکت سعودی عرب کی ترقی کی صلاحیت پر "روتھچلڈ اینڈ کو" کے عزم اور یقین کی عکاسی کرتا ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ کنگ عبداللہ فنانشل سینٹر ریاض میں واقع ان کا نیا دفتر "روتھچلڈ اینڈ کو" کو مشاورتی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کرنے کے قابل بنائے گا، جس میں انضمام، حصول قرض اور تنظیم نو سے متعلق مشاورت اور اسٹاک مارکیٹ کے حل شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض میں اس کا نیا دفتر "خطے میں موجود بھرپور ٹیلنٹ اور "روتھچلڈ اینڈ کو" کی شاندار قیادت کا فائدہ اٹھا کر اسٹریٹجک مشاورت کے ذریعے صارفین کو مقامی سطح پر ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کر کے گروپ کے کاروبار کو بڑھا دے گا۔"(...)

پیر-09 شعبان 1445ہجری، 19 فروری 2024، شمارہ نمبر[16519]