آئندہ جمعرات کے روز چین اور یورپی یونین کے درمیان ایک سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں دونوں فریقوں کے رہنما مشترکہ دلچسپی کے عالمی اسٹریٹجک مسائل اور بالخصوص اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں کہا: "چین اور یورپی یونین شراکت دار ہیں، حریف نہیں... ہمارے مشترکہ مفادات ہمارے اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں۔"
سرکاری میڈیا نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین سے ملاقات کریں گے۔
وانگ نے مزید کہا کہ "ہم بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی راہوں کو تلاش کریں گے۔" انہوں نے کہا کہ "ہم عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے، دنیا میں نئی رفتار لانے اور بین الاقوامی سطح پر استحکام بڑھانے کے لیے تعاون کریں گے۔" (...)
منگل-21 جمادى الأولى 1445ہجری، 05 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16443]