چین اور یورپی یونین سربراہی اجلاس میں اقتصادیات کا غلبہ

بیجنگ میں یورپی یونین اور چین کے جھنڈے (روئٹرز)
بیجنگ میں یورپی یونین اور چین کے جھنڈے (روئٹرز)
TT

چین اور یورپی یونین سربراہی اجلاس میں اقتصادیات کا غلبہ

بیجنگ میں یورپی یونین اور چین کے جھنڈے (روئٹرز)
بیجنگ میں یورپی یونین اور چین کے جھنڈے (روئٹرز)

آئندہ جمعرات کے روز چین اور یورپی یونین کے درمیان ایک سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں دونوں فریقوں کے رہنما مشترکہ دلچسپی کے عالمی اسٹریٹجک مسائل اور بالخصوص اقتصادی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں کہا: "چین اور یورپی یونین شراکت دار ہیں، حریف نہیں... ہمارے مشترکہ مفادات ہمارے اختلافات سے کہیں زیادہ ہیں۔"

سرکاری میڈیا نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین سے ملاقات کریں گے۔

وانگ نے مزید کہا کہ "ہم بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مسائل کو حل کرنے کی راہوں کو تلاش کریں گے۔" انہوں نے کہا کہ "ہم عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے، دنیا میں نئی ​​رفتار لانے اور بین الاقوامی سطح پر استحکام بڑھانے کے لیے تعاون کریں گے۔" (...)

منگل-21 جمادى الأولى 1445ہجری، 05 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16443]

سعودی خودمختار فنڈ "پرائیویٹ سیکٹر فورم" میں کمپنیوں کے لیے مواقع کا آغاز کر رہا ہے

فورم کا مقصد نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری اور تعاون کے مواقعوں کو بڑھانا ہے (واس)

آج سعودی عرب میں "پبلک انویسٹمنٹ فنڈ" نے اپنی نوعیت کے سب سے بڑے "پرائیویٹ سیکٹر فورم" کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کیا، اور اس کے ساتھ ساتھ دو روز کے لیے ریاض میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں نمائش کا آغاز کیا۔

فورم کا مقصد نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری اور تعاون کے مواقعوں کو فروغ دینا اور فنڈ کی حکمت عملی کے مطابق 2025 کے آخر تک مقامی مواد میں اپنے منصوبوں اور پورٹ فولیو کمپنیوں کے تعاون کو 60 فیصد تک بڑھانا ہے۔

اس فورم میں متعدد وزراء، فنڈ اور اس کے ذیلی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں، سرکاری اداروں اور کاروباری رہنماؤں سمیت مختلف اسٹریٹجک شعبوں میں نجی سیکٹرز کے 8,000 سے زائد افراد شرکت کر رہے ہیں، اس کے علاوہ فنڈ کی 80 سے زیادہ پورٹ فولیو کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں جن کے لیے 100 سے زیادہ ہالز مختص کیے گئے ہیں۔

اس فورم کا انعقاد، مقامی نجی شعبے کے کردار اور اس کی مسابقتی اور اختراعی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے فنڈ اور اس کی کمپنیوں کی کوششوں کے تسلسل کے ضمن میں ہے۔ جس میں نئے پروگرام اور اقدامات بھی کیے جائیں گے، جن کا مقصد مقامی معیشت کے تنوع کو سپورٹ کرنا، اسٹریٹجک شعبوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینا، ان کی مسابقت کو بڑھانا، ان میں مقامی مواد کے تناسب کو بڑھانا اور ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنا ہے۔(...)

منگل-25 رجب 1445ہجری، 06 فروری 2024، شمارہ نمبر[16506]