سعودی عرب اتوار کو ارامکو کے عوامی پیش کش کے ابتدائی منصوبہ کا اعلان کرے گا

سعودی عرب اتوار کو ارامکو کے عوامی پیش کش کے ابتدائی منصوبہ کا اعلان کرے گا

ہفتہ, 2 November, 2019 - 17:30
        باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب دنیا کے اندر اپنی نوعیت کی سب سے قیمتی کاروائی کے سلسلہ میں طویل انتظار کے بعد تیل کی بڑي کمپنی آرامکو کے ساتھ شامل ہونے کے پہلے عوامی پیش کش میں آگے بڑھنے پر راضی ہوگیا ہے، اور ذرائع نے رائٹرز اور فرانسیسی پریس کو بتایا ہے کہ اب امید یہ کی جارہی ہے کہ ارامکو کمپنی اتوار کو اس منصوبہ کا اعلان کرے گی۔

       خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا ہے کہ پانچ باخبر ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ریاض آئی پی او کے ساتھ آگے بڑھنے پر راضی ہوگیا ہے، جبکہ فرانس پریس ایجنسی نے قریبی ذرائع کے ذریعہ اپنی توقعات کا اظہار کیا ہے کہ اتوار کو باضابطہ طور پر اس پیش کش کا اعلان کیا جائے گا اور انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اس بات کی توقع ہے کہ اسی دن اس کاروائی کے ٹائم ٹیبل اور میکانزم کی نقاب کشائی بھی کی جائے گی۔
       تیل کی بڑي کمپنی کا تھوڑا سا حصہ پیش کیا جائے گا جس کی قیمت 1.5 اور 1.7 ٹریلین ڈالر کے درمیان ہوگی اور یہ شرکت ہی ولی عہد کے اس اصلاحاتی پروگرام کی سنگ بنیاد ہے جو دنیا کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کی کاروائی ہے۔

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا