ترمیم شدہ قانون کے ذریعہ عراق میں قبل از وقت انتخابات

کل گذشتہ روز عراقی صدر برہم صالح کو ٹیلیویژن کے ذریعہ اپنی بات پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
کل گذشتہ روز عراقی صدر برہم صالح کو ٹیلیویژن کے ذریعہ اپنی بات پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

        عراقی صدر برہم صالح نے اس انتخابی قانون میں ترمیم ہونے کی حالت میں جلد انتخابات کرانے کا وعدہ کیا جس پر ابھی صدر جمہوریہ کے دفتر میں کام جاری ہے اور ایک ہفتے کے اندر اس کا اعلان ہوگا، اسی طرح انہوں نےکل اپنی تقریر میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم عادل عبد المہدی اپنا استعفی سیاسی بلاکس کو پیش کریں گے لیکن انہوں نے اپنا استعفی پیش کرنے کے سلسلہ میں اپنے ایک متبادل کے پیش کئے جانے کی شرط لگائی ہے تاکہ آئینی خلا  نہ پیدا ہو سکے۔
        صالح نے یہ بھی کہا کہ عراق میں اصلاحات کی سخت ضرورت ہے اور ایک جامع قومی گفت وشنید ہی کے ذریعہ اس کیا جا سکتا ہے اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ موجودہ حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرنے کی مستحق نہیں ہے اور مظاہرہ کرنے والوں کا بنیادی مطالبہ بھی یہی ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 4 ربیع الاول 1441 ہجرى - 01 نومبر 2019ء شماره نمبر [14948]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]