«سرمایہ کاری اقدام»کا اختتام اور جی 20 کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لئے سعودی عرب کی قابلیت کی تصدیق

سعودی عرب کی دار الحکومت میں تین دن تک ہونے والے مستقبل میں سرمایہ کاری کے اقدام کے آخری اجلاس کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے

TT

       گذشتہ روز ریاض میں مستقبل میں سرمایہ کاری کے اقدام کے اجلاس کے تیسرے مرحلہ کے کاموں کے اختتام کے ساتھ ہی متعدد ممالک کے رہنماؤں نے توقع کی کہ سعودی عرب اگلے سال جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے کے لائق ہے اور انہوں نے پرزور انداز میں یہ بھی کہا کہ ریاضکی اس کانفرنس کو کامیاب بنا سکتا ہے کیونکہ اس کے پاس امکان اور تجربات دونوں ہیں اور عالمی معیشت پر اس کے اثرات بھی ہیں۔
      اسی سلسلہ میں سعودی عرب کے وزیر مملکت ڈاکٹر ابراہیم ابن عبد العزیز العساف نے کہا کہ ان کا ملک ابھی بھی سنہ 2020 میں اپنی صدارت میں گروپ ٹوئنٹی کے رہنماؤں کے سربراہی اجلاس کی تیاری کر رہا ہے اور انہوں نے اس بات کو بھی بیان کیا کہ وزیر دفاع اور ڈپٹی چیئرمین ولی عہد شہزادہ محمد ابن سلمان ابن عبد العزیز کی سربراہی میں اعلی سطح پر متعدد اجلاس منعقد ہو چکی ہے۔(۔۔۔)
جمعہ 4 ربیع الاول 1441 ہجرى - 01 نومبر 2019ء شماره نمبر [14948]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]