اردن کے جرش نامی علاقہ میں غیر ملکی سیاحوں کے خلاف "چھری کے ذریعہ حملہ

اردن کے جرش نامی علاقہ میں غیر ملکی سیاحوں کے خلاف "چھری کے ذریعہ حملہ

جمعرات, 7 November, 2019 - 15:30
کل ہونے والے حملہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
        اردن نے گذشتہ روز شمالی شہر جرش میں میکسیکن شہریت کے تین سیاحوں اور ایک سوئس کی خاتون سیاح کے علاوہ ان چار اردنی باشندوں پر چاقو سے حملہ کرنے والے ایک شخص کی گرفتاری کا اعلان کیا ہے جن میں ایک سیکیورٹی اہلکار، ٹور گائیڈ اور بس ڈرائیور ہیں ۔
        ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سیکیورٹی کنے اپنے بیان میں اشارہ کیا ہے کہ ایسے شخص کی گرفتاری ہو گئی ہے جس نے جرش میں متعدد غیر ملکی سیاحوں اور ان کے ساتھیوں اور دو سکیورٹی اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔
ایک طرف زخمیوں کی ویڈیوز سوشل نیٹ ورکس پر بہت زيادہ پھیل گئی اور دوسری طرف سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ اس واقعہ میں ایک الگ تھلگ دہشت گردی کی واردات کا اندیشہ ہے اور اس حملہ آور کا تعلق فلسطین سے ہے اور وہ جرش شہر میں رہتا ہے تاہم سرکاری ذرائع نے تحقیقات کے نتائج سے پہلے کی بات کو خارج کردیا ہے اور الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تاکید کی ہے واقعے کے مجرمانہ شبہ کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے اور خاص طور پر چونکہ مجرم کے ساتھ تفتیش ابھی جاری ہے اور ابھی طبی معائنے کے تحت رکھا گیا ہے۔
جمعرات 10 ربیع الاول 1441 ہجرى - 07 نومبر 2019ء شماره نمبر [14954]

انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا