خلیج میں بحریہ تحفظ کے آپریشنز کا آغازhttps://urdu.aawsat.com/home/article/1981911/%D8%AE%D9%84%DB%8C%D8%AC-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%D8%AD%D8%B1%DB%8C%DB%81-%D8%AA%D8%AD%D9%81%D8%B8-%DA%A9%DB%92-%D8%A2%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D8%B4%D9%86%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%A2%D8%BA%D8%A7%D8%B2
سینٹینیل ایک بین الاقوامی اتحاد کا پہلا کام ہے جس کا مقصد جہازوں کو نشانہ بنائے جانے کا مشترکہ جواب دینا ہے
خلیج میں بحریہ کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی اتحاد کے کام کے آغاز کے ساتھ ہی گذشتہ روز منامہ میں پانچویں بیڑے کے صدر دفاتر میں آپریشنل سینٹر کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
خلیج میں بحریہ کے تحفظ کے لئے بین الاقوامی اتحاد کے کام کے آغاز کے ساتھ ہی گذشتہ روز منامہ میں پانچویں بیڑے کے صدر دفاتر میں آپریشنل سینٹر کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
کل منامہ میں سینٹینل مشن ہیڈکوارٹر کے افتتاح کے ذریعہ امریکی پانچویں بحری بیڑے کی سربراہی میں سمندری اتحاد نے خلیج عرب اور آبنائے ہرمز کی سلامتی کے تحفظ کے لئے اپنے مشن کا آغاز براہ راست کر دیا ہے اور امریکی بحریہ کے مرکزی کمان کے کمانڈر جِم مالوے پانچویں بحری بیڑے کے صدر دفتر میں ہونے والی رونمائی کی تقریب میں شریک ہوئے تھے اور ان کے علاوہ شرکت کرنے والے ممالک کے فوجی عہدیداران بھی شریک ہوئے تھے۔ مالوے نے کہا کہ اس کا مقصد جہازوں کے خلاف ہونے والے حملوں کے سلسلہ میں مشترکہ بین الاقوامی سمندری جواب دینا ہے اور انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ہمارا مقصد مکمل طور پر دفاعی ہے(۔۔۔) اور یہ آپریشنل خطرات سے نمٹنے کے اصول پر مبنی ہیں نہ کے خطرے ہیں اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ بحری جہاز کا استعمال سمندر کے پانی میں گشت کے طور پر ہوگا اور مالوے نے مزيد کہا کہ ہماری کوششوں کا مقصد کوئی جارحانہ نہیں ہے سوائے اس کے کہ حملہ ہونے کی صورت میں ایک دوسرے کا دفاع کرنے کے پابند ہیں۔(۔۔۔) جمعہ11ربیع الاول 1441 ہجرى - 08 نومبر 2019ء شماره نمبر [14955]
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]